اعداد و شمار

ویورشپ

  • ہر ماہ 1 بلین سے زیادہ منفرد صارفین YouTube ملاحظہ کرتے ہیں
  • ہر ماہ 6 بلین گھنٹوں سے زائد کے ویڈیو YouTube پر دیکھے جاتے ہیں—جو زمین پر موجود ہر شخص کیلئے تقریباً ایک گھنٹہ ہے
  • ہر منٹ میں 100 گھنٹوں کے ویڈیو YouTube پر اپ لوڈ ہوتے ہیں
  • YouTube کا ‎80% ٹریفک امریکہ کے باہر سے آتا ہے
  • YouTube کو 61 ممالک میں اور 61 زبانوں میں مقامی بنایا گیا ہے
  • Nielsen کے مطابق، YouTube کسی بھی کیبل نیٹ ورک کے مقابلے 18 سے 34 سال کے امریکی بالغوں تک زیادہ پہنچتا ہے
  • ہر روز لاکھوں سبسکرپشنز ہوتے ہیں۔ روزانہ سبسکرائب کرنے والے لوگوں کی تعداد گزشتہ سال سے 3 گنا سے زیادہ ہے، اور روزانہ کے سبسکرپشنز کی تعداد گزشتہ سال سے 4 گنا سے زیادہ ہے

YouTube پارٹنر پروگرام

  • 2007 میں تخلیق شدہ، ہمارے پاس اب پوری دنیا کے 30 سے زیادہ ممالک کے ایک ملین سے زیادہ تخلیق کاران ہیں جو اپنے YouTube ویڈیوز سے رقم کما رہے ہیں
  • ہزاروں چینلز سالانہ لاکھوں کما رہے ہیں

منیٹائزیشن

  • ہزاروں مشتہرین TrueView درون سلسلہ استعمال کر رہے ہیں اور اب ہمارے ‎75% درون سلسلہ اشتہارات کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے
  • ہمارے پاس Google کے تشہیری پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے ایک ملین سے زیادہ مشتہرین ہیں، جن میں سے اکثر چھوٹے کاروباری ہیں

موبائل اور آلات

  • YouTube کو عالمی طور پر تقریباً ‎40% موبائل پر دیکھا جاتا ہے
  • YouTube کروڑوں آلات پر دستیاب ہے

Content ID

  • Content ID روزانہ 400 سال سے زیادہ کے ویڈیو کو اسکین کرتا ہے
  • 5,000 سے زیادہ پارٹنرز، بشمول بڑے امریکی نیٹ ورک براڈکاسٹرز، مووی اسٹوڈیوز اور ریکارڈ لیبلز Content ID کا استعمال کرتے ہیں
  • ہمارے Content ID کے ڈیٹا بیس میں ہمارے پاس 25 ملین سے زیادہ حوالہ جاتی فائلیں ہیں؛ یہ دنیا کے جامع ترین میں شامل ہے
  • Content ID نے شرکاء کیلئے کروڑوں ڈالرز کمائے ہیں