صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

پانچواں کرکٹ عالمی کپ ، 22 فروری سے 25 مارچ 1992ء تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر کھیلا گیا۔ اس ورلڈ کپ میں کل نو ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل ملا کر 39 مقابلے کھیلے گئے۔ پاکستان نے فائنل میں انگلستان کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ کرکٹ کا پانچواں عالمی کپ تھا۔ اس عالمی کپ کو متنازعہ "ڈک ورتھ-لیوس-اسٹرن طریقہ" کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے انگلستان کے خلاف سیمی فائنل میں سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اصول کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، لیکن یہ حکمت عملی بالآخر انہیں میچ کی ہار کی صورت میں پڑ گئی۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار رنگین وردیاں، سفید گیند، میدان میں بڑی بڑی اسکرینیں اور رات کے وقت مقابلے کرانے کے لیے بتیوں (فلڈ لائٹس) کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 1970ء کے بعد یہ پہلی بار عالمی کپ میں متعارف کرائی گئیں تھیں۔ سیمی فائنل میں انگلستان، جنوبی افریقا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔ یہ پہلا عالمی کپ تھا جو جنوبی نصف کرہ میں منعقد ہوا۔ اس میں پہلی بار جنوبی افریقہ قومی کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ نے اپارتھائیڈ کے بعد آئی سی سی میں دربارہ شمولیت اختیار کی تھی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ یہ پہلا ورلڈ کپ تھا جو چار سال کے بجائے پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوا۔

خبروں میں

مراکش آسفی زلزلہ 2023ء

کیا آپ جانتے ہیں؟

2015ء تک کا گوگل لوگو
2015ء تک کا گوگل لوگو

 • …کہ دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل (تصویر میں) کا نام ایک غلطی کے نتیجے میں رکھا گیا، غلطی سے ڈومین نیم تلاش کرتے دوران googol کی جگہ google ٹائپ کر دیا گیا تھا۔
 • …کہ بھوٹان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں تمباکو کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔
 • …کہ ایلس موڈ سورابجی پینل بیچلر آف سائنس کی سند حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھی۔
 • …کہ ہاتھی وہ واحد جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔
 • …کہ دریائے ایمیزون کی لمبائی چار ہزار میل ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ تقریباً ایک ہزار چھوٹے بڑے دریا اس میں شامل ہوکر اس کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں۔

اقتباس

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

آج کا لفظ

7
عموماً کہا جاتا ہے: ہم نے کپڑے دھلے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم نے کپڑے دھوئے
اس لیے کہ: دھلنا فعل لازم ہے جبکہ دھونا فعل متعدی؛ واضح رہے کہ فعل لازم میں کوئی مفعول نہیں ہوتا۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 197,580 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

ریاستہائے متحدہ امریکا کی خاتون اول یا فرسٹ لیڈی وائٹ ہاؤس کی میزبان ہیں۔ یہ عہدہ روایتی طور پر ریاستہائے متحدہ کے صدر کی اہلیہ کے ذریعہ پُر کیا جاتا ہے، لیکن اس لقب کا اطلاق ان خواتین پر بھی ہوتا ہے جو صدر کی بیویاں نہیں تھیں، مثلاً ایسی صورت میں کہ جب صدر غیر شادی شدہ یا رنڈوا، یا جب صدر کی اہلیہ خاتون اول کے فرائض ادا کرنے سے قاصر تھیں۔ خاتون اول منتخب عہدہ نہیں ہے۔ یہ کوئی سرکاری ڈیوٹی نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے عوض کوئی تنخواہ لی جاتی ہے۔ تاہم وہ صدر کے ساتھ یا اس کی جگہ ریاست کی بہت سی سرکاری تقریبات میں شرکت کرتی ہیں۔ روایتی طور پر خاتون اول دفتر پر موجود ہونے کے دوران میں باہر ملازمت نہیں کرتی، تاہم ایلینور روزویلٹ نے لکھنے اور لیکچر دینے سے پیسہ کمایا، لیکن اس کا زیادہ تر حصہ خیراتی کاموں میں دیا۔ اس کا اپنا عملہ ہوتا ہے، جس میں وائٹ ہاؤس کے سوشل سیکریٹری، چیف آف اسٹاف، پریس سیکریٹری، چیف فلورل ڈیزائنر، اور ایگزیکٹو شیف شامل ہیں۔ خاتون اول کا دفتر وائٹ ہاؤس کی تمام سماجی اور رسمی تقریبات کا بھی انچارج ہے، اور یہ صدر کے ایگزیکٹو آفس کی ایک شاخ ہے۔

تاریخ

30 جنوری 1948ء موہن داس گاندھی کا قتل

موہن داس کرم چند گاندھی، جو عام طور پر مہاتما گاندھی کے نام سے جانے جاتے ہیں، کو 30 جنوری 1948ء کو برلا ہاؤس (موجودہ گاندھی سمرتی) میں قتل کیا گیا جہاں گاندھی کسی مذہبی میل ملاپ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھے، اس جگہ ہندو مہاسبھا سے تعلق رکھنے والا ایک انتہا پسند و قوم پرست ہندو شخص نتھو رام گوڈسے پہنچا اور اس نے موہن داس گاندھی پر گولی چلائی۔ حادثہ کے بعد گاندھی کو فوراً برلا ہاؤس کے اندر لے جایا گیا مگر تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔ اس حملے سے پہلے ان پر پانچ مزید حملے بھی ہوئے تھے مگر ان سب میں قاتل ناکام رہے۔ ان میں سب سے پہلی ناکام کوشش 1934ء میں کی گئی تھی۔مکمل پڑھیے۔۔۔۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 197,580 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!