صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

Nicosia Collage.png

نیکوسیا (یونانی: Λευκωσία لیفکوسیا) قبرص کا سب سے بڑا شہر اور میساوریا میدانی علاقہ کے تقریباً وسط میں دریائے پیدیوس کے کنارے پر واقع حکومت قبرص کا دار الحکومت ہے۔ یہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں انتہائی جنوب مشرقی دار الحکومت ہے۔ یہ شہر 4،500 برسوں سے مسلسل آباد ہے اور دسویں صدی سے قبرص کا دار الحکومت چلا آرہا ہے۔ قبرص بحران 1955–64ء کے بعد سے ترک قبرصی اور یونانی قبرصی شہر کی تقسیم کے بعد شہر کے شمالی اور جنوبی الگ الگ حصوں میں آباد ہیں۔ 1974ء میں ترکی کے قبرص کے حملے کے بعد شہر کے درمیان میں ایک عسکری خط اخضر قائم ہے جو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہے۔ اس تقسیم کے بعد نیکوسیا کا جنوبی حصہ جمہوریہ قبرص کا دار الحکومت اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا دار الحکومت ہے۔

قانون سازی اور انتظامی افعال کے علاوہ نیکوسیا نے خود کو جزیرے کے اقتصادی دار الحکومت اور اہم بین الاقوامی کاروباری مرکز کے طور پر بھی منوایا ہے۔ 2018ء میں نیکوسیا دنیا کے تقابل میں قوت خرید میں بتیسواں امیر ترین شہر تھا۔ دیوار برلن کے خاتمے کے بعد نیکوسیا دنیا کا واحد منقسم دار الحکومت ہے۔

خبروں میں

نیپال کے صدارتی انتخابات 2023ء

  • رام چندرا پاوڈیل (تصویر میں) نیپال کے نئے صدر منتخب ہو ئے ہیں۔
  • جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوئے ہیں۔
  • یونان کے شہر تھیسالی میں ٹرین حادثے میں تقریبا 57 افراد جاں بحق ہوئے۔
  • اٹلی کے شہر کلابریا کے ساحل کے قریب کشتی کے حادثے میں تقریبا65 مہاجرین کی موت واقع ہوئی ۔
  • نابلس میں جھڑپوں کے سبب 11 فلسطینی جاں بحق اور 101 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

منتخب فہرست

کیا آپ جانتے ہیں؟

زرافہ
  • ... کہ بادشاہ فیصل کے ماتحت عرب فوجیوں نے 24 جنوری 1917 کو ویجھ پر دو دن تک قبضہ نہیں کیا کیونکہ وہ 20،000 پاؤنڈ سونے پر قبضہ کرنے کا جشن منا رہے تھے؟
  • ... کہ عبد الغنی ازہری نے اردو میں قدیم تاریخ گجر کتاب لکھی جس میں ہندوستان میں گجروں کی قدیم تاریخ کی تفصیل ہے؟
  • ... کہ ادیب پشاوری نے برطانیہ کو بوڑھے لومڑی سے تشبیہ دی؟
  • ... کہ زرافے (تصویر میں) کی گردن میں 8 اور انسان کی گردن میں بھی 8 ہی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
  • ... کہ دنیا کے 26 ملکوں کو سمندر نہیں لگتا؟
  • ... کچھوے میں پھیپھڑے نہیں ہوتے یہ جلد کے ذریعے سانس لیتاہے؟

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 187,516 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون

کری زیلڈا برٹس(پیدائش 20 نومبر 1983ء)، ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز ہیں، برٹس کو اصل میں 2002ء میں جنوبی افریقا کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں بطور اوپننگ گیند باز بلایا گیا تھا۔ وہ ایک آل راؤنڈر بن گئیں، اور 2005 ءسے انھوں نے خود کو ایک ماہر بلے باز کے طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے 2007ء اور 2008ء میں 23 میچوں میں جنوبی افریقا کی کپتانی کی، لیکن "مکمل طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے" کے لیے انہیں 2009ء میں کپتان بنا دیا گیا۔ انہیں 2010ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لیے دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2007ء اور 2011ء کے درمیان میں انھوں نے کل 36 بار جنوبی افریقاکی کپتانی کی (1 ٹیسٹ، 23 ایک روزہ بین الاقوامی اور 12 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی)وہ جنوبی افریقا کی خواتین کی سب سے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی خاتون ہیں۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 187,516 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!