منتخب مضموننیکوسیا (یونانی: Λευκωσία لیفکوسیا) قبرص کا سب سے بڑا شہر اور میساوریا میدانی علاقہ کے تقریباً وسط میں دریائے پیدیوس کے کنارے پر واقع حکومت قبرص کا دار الحکومت ہے۔ یہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں انتہائی جنوب مشرقی دار الحکومت ہے۔ یہ شہر 4،500 برسوں سے مسلسل آباد ہے اور دسویں صدی سے قبرص کا دار الحکومت چلا آرہا ہے۔ قبرص بحران 1955–64ء کے بعد سے ترک قبرصی اور یونانی قبرصی شہر کی تقسیم کے بعد شہر کے شمالی اور جنوبی الگ الگ حصوں میں آباد ہیں۔ 1974ء میں ترکی کے قبرص کے حملے کے بعد شہر کے درمیان میں ایک عسکری خط اخضر قائم ہے جو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہے۔ اس تقسیم کے بعد نیکوسیا کا جنوبی حصہ جمہوریہ قبرص کا دار الحکومت اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا دار الحکومت ہے۔ قانون سازی اور انتظامی افعال کے علاوہ نیکوسیا نے خود کو جزیرے کے اقتصادی دار الحکومت اور اہم بین الاقوامی کاروباری مرکز کے طور پر بھی منوایا ہے۔ 2018ء میں نیکوسیا دنیا کے تقابل میں قوت خرید میں بتیسواں امیر ترین شہر تھا۔ دیوار برلن کے خاتمے کے بعد نیکوسیا دنیا کا واحد منقسم دار الحکومت ہے۔ |
خبروں میں
منتخب فہرستکیا آپ جانتے ہیں؟
آج کا لفظ
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 187,512 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | |||||||
خاص مضمونکری زیلڈا برٹس(پیدائش 20 نومبر 1983ء)، ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز ہیں، برٹس کو اصل میں 2002ء میں جنوبی افریقا کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں بطور اوپننگ گیند باز بلایا گیا تھا۔ وہ ایک آل راؤنڈر بن گئیں، اور 2005 ءسے انھوں نے خود کو ایک ماہر بلے باز کے طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے 2007ء اور 2008ء میں 23 میچوں میں جنوبی افریقا کی کپتانی کی، لیکن "مکمل طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے" کے لیے انہیں 2009ء میں کپتان بنا دیا گیا۔ انہیں 2010ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لیے دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2007ء اور 2011ء کے درمیان میں انھوں نے کل 36 بار جنوبی افریقاکی کپتانی کی (1 ٹیسٹ، 23 ایک روزہ بین الاقوامی اور 12 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی)وہ جنوبی افریقا کی خواتین کی سب سے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی خاتون ہیں۔
| ||||||||
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 187,512 مضامین موجود ہیں۔
| ||||||||
ویکیپیڈیا میں تلاش
|
|
مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |