صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

Cairo at night ..jpg

قاہرہ مصر کا دار الحکومت اور افریقہ، عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا شہری مجموعہ ہے۔ قاہرہ کبری میٹروپولیٹن علاقہ، جس کی آبادی 21.9 ملین ہے، آبادی کے لحاظ سے دنیا کا بارہواں بڑا میگا شہر ہے۔ قاہرہ کا تعلق قدیم مصر سے ہے، کیونکہ اہرامات جیزہ اور قدیم شہر ممفس اور عين شمس اس کے جغرافیائی علاقے میں واقع ہیں۔ نیل ڈیلٹا کے قریب واقع، شہر سب سے پہلے فسطاط کے طور پر آباد ہوا، ایک بستی جس کی بنیاد مسلمانوں کی فتح مصر کے بعد 640ء میں ایک موجودہ قدیم رومی قلعے، بابلیون کے ساتھ رکھی گئی تھی۔ دولت فاطمیہ کے تحت 969ء میں قریب ہی ایک نئے شہر القاہرہ کی بنیاد رکھی گئی۔ اس نے بعد میں ایوبی سلطنت اور سلطنت مملوک (مصر) ادوار (بارہویں-سولہویں صدی) کے دوران میں فسطاط کو مرکزی شہری مرکز کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ قاہرہ طویل عرصے سے اس خطے کی سیاسی اور ثقافتی زندگی کا مرکز رہا ہے، اور اسلامی فن تعمیر کی پیش رفت کی وجہ سے اسے "ہزار میناروں کا شہر" کا عنوان دیا گیا ہے۔ قاہرہ کے تاریخی مرکز (قاہرہ المعز) کو 1979ء میں یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دیا گیا۔

خبروں میں

کرس ہپکنز

منتخب فہرست

لندن انڈرگراؤنڈ

لندن انڈرگراؤنڈ مملکت متحدہ میں ریپڈ ٹرانزٹ نقل و حمل کا ایک نظام ہے جو لندن عظمیٰ اور اس کی ہوم کاؤنٹیز بکنگھمشائر، ایسیکس اور ہارٹفورڈشائر کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے پہلے سیکشن کا افتتاح 1863ء میں ہوا۔ جو اسے دنیا کا سب سے قدیم زیر زمین میٹرو سسٹم بناتا ہے، اگرچہ موجودہ نیٹ ورک کا تقریباً 55 فیصد سطح زمین سے اوپر ہے۔

اس نظام میں گیارہ لائنیں شامل ہیں۔ بیکرلو لائن، سینٹرل لائن، سرکل لائن، ڈسٹرکٹ لائن، جوبلی لائن، میٹروپولیٹن لائن، شمالی لائن، وکٹوریہ لائن، واٹرلو و سٹی لائن اور ہیمرسمتھ و سٹی لائن۔

اس نظام کا بیشتر حصہ دریائے ٹیمز کے شمال میں ہے جبکہ چھ لندن کے بورو شہر کے جنوب میں لندن انڈرگراؤنڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ لندن بورو ہیکنی جو شمال کی طرف ہے اس کی سرحد پر دو اسٹیشن ہیں۔ سینٹرل لائن کی شمال مشرقی حد پر میں کچھ اسٹیشن ایسیکس کے اپنگ فارسٹ ضلع میں اور میٹروپولیٹن لائن کے شمال مغربی اختتام پر کچھ اسٹیشن ہارٹفورڈشائر کے اضلاع تھری ریورز، واٹفورڈ اور بکنگھمشائر کونسل میں ہیں۔ دو ایسی مثالیں ہیں جہاں دو الگ الگ اسٹیشن ایک ہی نام کے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

زرافہ
  • ... کہ بادشاہ فیصل کے ماتحت عرب فوجیوں نے 24 جنوری 1917 کو ویجھ پر دو دن تک قبضہ نہیں کیا کیونکہ وہ 20،000 پاؤنڈ سونے پر قبضہ کرنے کا جشن منا رہے تھے؟
  • ... کہ عبد الغنی ازہری نے اردو میں قدیم تاریخ گجر کتاب لکھی جس میں ہندوستان میں گجروں کی قدیم تاریخ کی تفصیل ہے؟
  • ... کہ ادیب پشاوری نے برطانیہ کو بوڑھے لومڑی سے تشبیہ دی؟
  • ... کہ زرافے (تصویر میں) کی گردن میں 8 اور انسان کی گردن میں بھی 8 ہی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
  • ... کہ دنیا کے 26 ملکوں کو سمندر نہیں لگتا؟
  • ... کچھوے میں پھیپھڑے نہیں ہوتے یہ جلد کے ذریعے سانس لیتاہے؟

آج کا لفظ

7
عموماً کہا جاتا ہے: ہم نے کپڑے دھلے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم نے کپڑے دھوئے
اس لیے کہ: دھلنا فعل لازم ہے جبکہ دھونا فعل متعدی؛ واضح رہے کہ فعل لازم میں کوئی مفعول نہیں ہوتا۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 185,509 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون

کری زیلڈا برٹس(پیدائش 20 نومبر 1983ء)، ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز ہیں، برٹس کو اصل میں 2002ء میں جنوبی افریقا کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں بطور اوپننگ گیند باز بلایا گیا تھا۔ وہ ایک آل راؤنڈر بن گئیں، اور 2005 ءسے انھوں نے خود کو ایک ماہر بلے باز کے طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے 2007ء اور 2008ء میں 23 میچوں میں جنوبی افریقا کی کپتانی کی، لیکن "مکمل طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے" کے لیے انہیں 2009ء میں کپتان بنا دیا گیا۔ انہیں 2010ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لیے دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2007ء اور 2011ء کے درمیان میں انھوں نے کل 36 بار جنوبی افریقاکی کپتانی کی (1 ٹیسٹ، 23 ایک روزہ بین الاقوامی اور 12 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی)وہ جنوبی افریقا کی خواتین کی سب سے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی خاتون ہیں۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 185,509 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!