صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png

منتخب مضمون

ڈبلن جمہوریہ آئرلینڈ کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ڈبلن آئرلینڈ کے مشرقی ساحل پر صوبہ لینسٹر میں دریائے لفی کے دہانے پر واقع ہے۔ اس کے جنوب میں سلسلہ کوہ ویکلو واقع ہے۔ شہر کے شہری علاقے کی آبادی 1،173،179 ہے۔

کاؤنٹی ڈبلن کی آبادی بمطابق 2016ء 1،347،359 ہے، جبکہ گریٹر ڈبلن علاقہ کی آبادی 1،904،806 نفوس پر مشتمل ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین میں یہ بات اب بھی زیر بحث ہے کہ ساتویں صدی میں کیلٹک زبان بولنے والوں نے ٹھیک کس مقام پر ڈبلن کو آباد کیا تھا۔ بعد میں اس کی توسیع بطور وائی کنگ آبادی ہوئی، نارمن حملے کے بعد مملکت ڈبلن جزیرہ آئرلینڈ کا مرکزی شہر بنا۔ شہر نے سترہویں صدی کے بعد بہت تیزی سے ترقی کی 1800ء میں یونین ایکٹ 100 سے قبل یہ کچھ عرصہ کے لیے سلطنت برطانیہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر تھا۔ 1922ء میں آئرلینڈ کے تقسیم کے بعد ڈبلن آئرش آزاد ریاست (بعد میں نام تبدیل کر کے جمہوریہ آئرلینڈ رکھا گیا) کا دار الحکومت بنا۔

2010ء میں گلوبلائزیشن اینڈ ورلڈ سٹیز ریسرچ نیٹ ورک نے اسے عالمی شہر کا درجہ "الفا" عطا کیا جس سے یہ دنیا کے تیس بہترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ تعلیم، فنون، انتظامیہ، معیشت اور صنعت کا ایک تاریخی اور معاصر مرکز ہے۔

حالیہ واقعات

پاکستان میں سیلاب 2022ء

منتخب فہرست

Hg

کیا آپ جانتے تھے

ارنسٹ ٹرمف

 • … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا۔
 • … کہ غلام علی کے والد نے بیٹے کا نا م غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا۔
 • … کہ تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات نامی کتاب میں مائیکل ایچ ہارٹ نے عمر بن خطاب کو آج تک کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں باون درجہ پر رکھا ہے۔
 • … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔


آج کا لفظ

5
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھا
اس لیے کہ: لفظ لغت بہ معنی فرہنگ مذکر ہے، مونث نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 183,344 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون

داود الظاهري.png

داود بن علی بن خلف ظاہری (815ء883ء) تاریخ اسلام کے سنہری دور کے ایک عالم و محقق جو تفسیریات، علم اسماء الرجال اور تاریخ نگاری جیسے اہم علمی و تحقیقی شعبوں کے متخصص تھے۔ داود ظاہری کا شمار اہل سنت کے علمائے مجتہدین میں ہوتا ہے۔ داود ظاہری کی شہرت کی اصل وجہ فقہی مذاہب میں ایک نئے منہج یا مسلک یعنی فقہ ظاہری کی تشکیل ہے۔ اسے ظاہری کہنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ قرآن و سنت کے ظاہر ہی کو قابل اعتبار خیال کرتے اور ان میں کسی قسم کی تاویل، رائے یا قیاس کو روا نہیں سمجھتے تھے۔ تاریخ اسلام میں داود ظاہری پہلے عالم ہیں جنھوں نے سب سے پہلے علانیہ اس مسلک کو اختیا۔ گوکہ انہیں متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے لیکن مورخین لکھتے ہیں کہ داؤد ظاہری کو ان کے عہد میں خاصی مقبولیت حاصل تھی، حتیٰ کہ بعض مورخین نے انہیں "محقق دوراں" کے لقب سے بھی یاد کیا ہے۔الذہبی، ابن حزم اندلسی لکھتے ہیں: وہ اصفہانی کے لقب سے معروف تھے کیونکہ ان کی والدہ کا وطن اصفہان تھا نیز ان کے والد حنفی تھے۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 183,344 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!