صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png

منتخب مضمون

Skyline of Beijing CBD with B-5906 approaching (20211016171955).jpg

بیجنگ (انگریزی: Beijing) (چینی: 北京; پینین: Běijīng) جسے سابقہ طور پر پیکنگ کے نام سے جانا جاتا تھا، عوامی جمہوریہ چین کا دار الحکومت ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا قومی دار الحکومت ہے، جس میں 16,410.5 کلومیٹر 2 (6336 مربع میل) کے انتظامی علاقے کے اندر 21 ملین سے زیادہ رہائشی ہیں۔ بہر حال اس کا تعمیر شدہ علاقہ گوانگژو اور شنگھائی کے بعد چین میں تیسرا بڑا علاقہ ہے، جس میں ہیبئی سانہے، داچانگ حوئی خود مختار کاؤنٹی اور ژووژوو شامل ہیں لیکن ضلع مییون اور ضلع پینگو کے اضلاع ابھی تک بیجنگ میں شامل نہیں ہوئے۔یہ شمالی چین میں واقع ہے، اور ایک بلدیہ کے طور پر ریاستی کونسل کی براہ راست انتظامیہ کے تحت 16 شہری، مضافاتی، اور دیہی اضلاع پر مشتمل ہے۔بیجنگ جنوب مشرق میں پڑوسی تیانجن کو چھوڑ کر زیادہ تر صوبہ ہیبئی سے گھرا ہوا ہے۔ جنگنججی میگالوپولیس کے تینوں ڈویژن اور چین کا قومی دارالحکومت علاقہ مل کر اسے تشکیل دیتے ہیں۔بیجنگ ایک عالمی شہر اور ثقافت، سفارت کاری، سیاست، مالیات، کاروبار اور اقتصادیات، تعلیم، تحقیق، زبان، سیاحت، میڈیا، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی اور نقل و حمل کے لحاظ سے دنیا کے معروف مراکز میں سے ایک ہے۔ ایک میگا شہر، بیجنگ شنگھائی کے بعد شہری آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا چینی شہر ہے، اور یہ ملک کا ثقافتی، تعلیمی، اور سیاسی مرکز ہے۔

حالیہ واقعات

پاکستان میں سیلاب 2022ء

منتخب فہرست

DonaldBradman.jpg

وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر وہ کرکٹر کھلاڑی ہوتے ہیں جنہیں وزڈن کرکٹرز المانک اپنی سالانہ اشاعت کے لیے منتخب کرتی ہے یہ کھلاڑی خالصتا اپنی اعلیٰ اور یادگار کارکردگی سے میرٹ پر اس فہرست میں شامل کِیے جاتے ہیں جو بنیادی طور پر ان کے "پچھلے سیزن پر کارکردگی کا سبب ہوتا ہے اس ایوارڈ کا آغاز 1889ء میں "سال کے 6 عظیم باؤلرز" کے نام سے ہوا تھا، اور 1890ء میں "سال کے نو عظیم بلے باز" اور 1891ء میں "پانچ عظیم وکٹ کیپرز" کے نام کے ساتھ اسے آگے بڑھایا گیا 133 سال کے طویل عرصے میں سینکڑوں کرکٹ کھلاڑی اس فہرست میں جگہ بنا کر تاریخ کے صفحات کی زینت بن جکے ہیں جنہیں نہایت تفصیل کے ساتھ یہاں بیان کیا جا رہا ہے۔

کیا آپ جانتے تھے

ارنسٹ ٹرمف

 • … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا۔
 • … کہ غلام علی کے والد نے بیٹے کا نا م غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا۔
 • … کہ تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات نامی کتاب میں مائیکل ایچ ہارٹ نے عمر بن خطاب کو آج تک کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں باون درجہ پر رکھا ہے۔
 • … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔


آج کا لفظ

9
عموماً کہا جاتا ہے: اردو نفاذ بارے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اردو کے نفاذ کے بارے میں
اس لیے کہ: بارے کا مطلب ہوتا ہے کے متعلق، چنانچہ جس طرح اردو نفاذ متعلق جملہ غیر واضح اور غلط معلوم ہوتا ہے اسی طرح بارے کو مذکورہ بالا طریقہ سے استعمال کرنا غلط ہے،
لہذا جب بھی لفظ بارے کا استعمال کریں تو اس سے قبل کے اور اس کے بعد میں کا استعمال ناگزیر سمجھیں، یہی درست اور فصیح ہے۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 179,050 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون

داود الظاهري.png

داود بن علی بن خلف ظاہری (815ء883ء) تاریخ اسلام کے سنہری دور کے ایک عالم و محقق جو تفسیریات، علم اسماء الرجال اور تاریخ نگاری جیسے اہم علمی و تحقیقی شعبوں کے متخصص تھے۔ داود ظاہری کا شمار اہل سنت کے علمائے مجتہدین میں ہوتا ہے۔ داود ظاہری کی شہرت کی اصل وجہ فقہی مذاہب میں ایک نئے منہج یا مسلک یعنی فقہ ظاہری کی تشکیل ہے۔ اسے ظاہری کہنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ قرآن و سنت کے ظاہر ہی کو قابل اعتبار خیال کرتے اور ان میں کسی قسم کی تاویل، رائے یا قیاس کو روا نہیں سمجھتے تھے۔ تاریخ اسلام میں داود ظاہری پہلے عالم ہیں جنھوں نے سب سے پہلے علانیہ اس مسلک کو اختیا۔ گوکہ انہیں متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے لیکن مورخین لکھتے ہیں کہ داؤد ظاہری کو ان کے عہد میں خاصی مقبولیت حاصل تھی، حتیٰ کہ بعض مورخین نے انہیں "محقق دوراں" کے لقب سے بھی یاد کیا ہے۔الذہبی، ابن حزم اندلسی لکھتے ہیں: وہ اصفہانی کے لقب سے معروف تھے کیونکہ ان کی والدہ کا وطن اصفہان تھا نیز ان کے والد حنفی تھے۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 179,050 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!