سب سے پہلے ایک بات یاد رکھیں کہ کمپیوٹر کی دنیا میں جس تحریر کو کمپیوٹر سمجھتا ہے وہی اصلی تحریر ہے۔
اب آتے ہیں اردو کی طرف ۔آسان الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر جس اردو تحریر کو مکمل سمجھے اسے ہی کمپیوٹر کی اردو کہا جائے گا۔ اب جیسے ہم کسی فائل یا فولڈر کا نام رکھتے ہیں تو کمپیوٹر اس نام کی پہچان رکھتا ہے اور ہمارے تلاش کرنے پر تلاش کر کے مہیا کر دیتا ہے۔ اسی طرح کسی تحریر میں جب ہم کچھ تلاش کرنا چاہیں تو کمپیوٹر ہمیں تلاش کر کے نتائج دیتا ہے۔
شروع میں کمپیوٹر کے اینکوڈنگ سسٹم میں اردو کی سپورٹ شامل نہیں تھی جس کی وجہ سے کمپیوٹر پر براہ راست اردو لکھنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن اردو والوں کی لگن نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن بنایا اور کچھ ایسے سافٹ ویئر بنائے جن کی مدد سے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن ہوا۔جیسا کہ صدف، شہکار اور ان پیج وغیرہ نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن بنایا۔ ان سافٹ ویئر کی اردو تحریر یا تو انہیں سافٹ ویئرز میں نظر آتی تھی یا پھر کسی ایک دو سافٹ ویئر میں کاپی پیسٹ ہو سکتی تھی لیکن ان سافٹ ویئرز کی اردو تحریر کو کمپیوٹر براہ راست سمجھ نہیں سکتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان سافٹ ویئرز میں اردو کے حروف اور الفاظ کی تصاویر شامل کر دی گئی تھیں۔ جب کوئی کنجی(Key) دبائی جاتی تو اس کے متبادل اردو کی تصویر سامنے آ جاتی۔ یہ سب کام یہ سافٹ ویئر خود ہی کرتے تھے یعنی آپریٹنگ سسٹم کا اینکوڈنگ سسٹم استعمال نہیں کرتے تھے۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی مزید ضرورت محسوس ہوئی تو اردو والوں نے انہیں سافٹ ویئرز سے اردو تحریر کو تصویر میں تبدیل کر کے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ کیونکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر انگریزی کی طرح براہ راست اردو لکھنا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے تصویری اردو سے ہی کام چلایا جاتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یونیکوڈ اینکوڈنگ سسٹم نے ترقی کی اور دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اسے استعمال کرنا شروع کر دیا اور سب سے بڑ کر یونیکوڈ والوں نے اردو کی سپورٹ دی ۔ اور یوں انگریزی کی طرح کمپیوٹر پر براہ راست اردو لکھنا بھی ممکن ہوا۔
جس طرح کسی فائل کا نام یا کسی بھی سافٹ ویئر میں انگریزی لکھی جاتی ہے بالکل اسی طرح اب ہم اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔ لیکن جب تصویری اردو کا زمانہ تھا تب یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ کمپیوٹر تصویری اردو کو کوئی تحریر نہیں سمجھتا تھا بلکہ ایک عام تصویر ہی سمجھتا تھا لیکن اب ایسا نہیں کیونکہ اب تصویری اردو نہیں بلکہ یونیکوڈ کی وجہ سے بالکل انگریزی تحریر کی طرح کمپیوٹر میں کسی بھی جگہ کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو تحریر لکھی جا سکتی ہے۔
مندرجہ بالا تھوڑی بہت تفصیل سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کمپیوٹر کی “اردو” وہی ہے جیسے کمپیوٹرباقی زبانوں کی طرح لکھتا اور سمجھتا ہے۔ “تصویری اردو” ایسے ہی ہے جیسے کوئی دوسری تصویر۔
جیسا کہ ہم دنیا کے ساتھ ساتھ ترقی نہیں کر رہے ایسے ہی ہمارے کچھ دوست جو اپنے کام کمپیوٹر پر سرانجام دینے کے لیے کمپیوٹر پر اردو لکھتے ہیں مگر وہ آج بھی اُسی پرانے زمانے میں ہیں جہاں اردو تصویری تھی۔ یہی حال ہمارا انٹرنیٹ پر بھی ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی دوست ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اردو کو بھی جدید تکنیک کے مطابق لکھتے ہیں۔ ویسے بھی تصویری اردو کو کمپیوٹر ایک تصویر ہی سمجھتا ہے لیکن اب یونیکوڈ کی وجہ سے کمپیوٹر کی اردو وجود میں آ چکی ہے جسے کمپیوٹر دوسری زبانوں کی طرح لکھتا بھی ہے اور سمجھتا بھی ہے۔ اور جب ہم کمپیوٹر کو اردو میں کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ ہمیں جواب بھی دیتا ہے جبکہ تصویری اردو میں ایسا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے اے اردو والوں آج سے تصویری اردو کو چھوڑو، کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب (Install)کرو اور کمپیوٹر کی اصل اردو کی طرف آ جاؤ۔ ویسے بھی کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب کوئی مشکل نہیں بلکہ ایک دو منٹ میں آپ اپنے کمپیوٹر میں اردو کی تنصیب کر سکتے ہیں۔ اردو کی تنصیب کیسے کی جاتی ہے اُس کے لیے یہاں دیکھیں
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال
السلام علیکم
میں نے تلاش کے سلسلے میں بہتر مثالوں سے بات واضح کی ہے۔
http://www.esnips.com/doc/18e8758b-604f-485a-adfa-db633334f01b/UrduInternet
اور
http://www.esnips.com/doc/98113153-7622-491e-997a-ca60d712e0c1/MSOffice
ممکن ہے ان کی مدد سے تم اس کتابچے کی ضروری تدوین کر سکتے ہو۔
بلال میں نے ان دونوں فائلوں میں کچھ تصحیحات کی ہیں۔ تصحیح شدہ فائلیں اس لنک پر ہیں
http://www.esnips.com/web/Miscellany2/
یہ فولڈر کا ربط ہے، مزید کچھ تصحیح ہوئی بھی تو اسی فولڈر میں ہوں گی، جس کا ربط مستقل ہے۔
اعجاز
:clap: اتنے تفصیلی ٹیوٹوریل کے ساتھ سمجھانے پر آپ کا بہت شکریہ میں اردو اور تصویری اردو کو تیکنیکلی کمپیوٹر کی زبان میں سمجھنے کا خواہش مند تھا۔
آپ کا اوپر والا لینک تو کام کر رہا اعجاز بھائی مگر عام یوزر کے لیے سر درد سے کم نہیں جبکہ نیچے والا لینک بروکن ہے۔ محمد بلال کی طرح صاف صاف علم دوسرے ساتھیوں تک پہنچا نے کا انتطام فرما دیں۔ شکریہ۔
محترم سلام علیکم ۔
امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں۔ حقیر نے اردو اور کمپیوٹر و انٹر نیٹ کے حوالے سے
2007 میں ایم ۔فل، کیا ہے ۔موضوع “اردو کے فروغ میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا کردار‘‘ تحت کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سے متعلق اردو زبان کی صورت حال اور اس کئے گئے تکنیکی عوامل ،ارود سافٹویئرز کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے ۔
مظہر حسنین، جواہر لال نہرو یونیورسٹی ۔دہلی
جناب کیا ھم یونی کوڈ میں کی بورڈ سیٹ کرسکتے ہیں
:laughloud:
بلال جی،
بہت بہت شکریہ نہائیت مفید معلومات فراہم کرنے کا۔
تو کیا جدت کے بعداب بھی ہم تحریری اردو کو تصویری اردو میں منتقل کرکے کسی کو ارسال کر سکتے ہیں تو کس طرح؟
زحمت کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
آپ میرے بڑے بیتے کے ہم عمر ہیں لیکن علم حاصل کرنے لئے عمر اور مرتبہ کو حائل نہیں سمجھتا ہر وہ انسان میرے لئے اتالیق کا درجہ رکھتا ہے جس سے میں کچھ سیکھتا ہوں خواہ ایک نکتہ یا ایک نصیحت ہی کیوں نہ ہو۔
اللہ تعالی آپ کے علم اور اضافہ فرمائے۔
جزاک اللہ
جی بالکل اب بھی ہم تحریری اردو کو تصویری اردو میں منتقل کر کے ارسال کر سکتے ہیں۔ اس کے کئی ایک طریقے ہیں۔ ویسے اب بھی تصویری اردو میں مواد تیار کرنا ایسے ہی ہے کہ بندہ تندرست ہو اور آپ اسے شوقیہ دوائی کھلاتے رہیں۔ ہاں اگر کوئی مریض ہے اور دوائی کی ضرورت ہے تو پھر بھی کوئی بات ہے۔ ویسے علاج سے بہتر پرہیز ہوتی ہے۔
خیر تصویری اردو میں مواد تیار کرنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ انپیج سے اردو تحریر کو تصویر کی صورت میں ایکسپورٹ کر لیں۔
اسلام وعلیکم ،
پہلے تو میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ جوکام ہماری کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ پر اردو کی فروغ کیلئے نہیں کرسکی ، وہ آپ نے کردکھایا ۔ ۔ ۔ ۔ 🙂
اس کے بعد میں عرض کرتا چلوں کہ میں نے ایک اردو بلاگ بنایا ، جس میں پہلئ بار الیکٹرونکس کے شائیقین کے لے کچھ انگریزی پروجیکٹس کو اردو میں ترجمہ کرکے ارسال کیا ۔ اور ساتھ ہی میں اردو فونٹس ڈاونلوڈ کرنے کیلئے “اردو انسٹالر” کا لنک یا بینربھی اپنے بلاگ میں لگادیا ہے ۔
اب میں اپنے ایک پروجیکٹ کیلئے آپ کے اردو فوننٹس کو اپنے ایک تجرباتی سافٹ وئیر میں استعمال کرنا چاہتا ہوں ، لہذا آپ سے یہ پوچھنا تھاکہ کیا مجھے آپ سے “اردو فوننٹس” خریدنے ہوں گئے ۔ ؟
تصویر پے شاعری کس ترہا کرتے ہیں؟
یار میں نے یہ پوچھنا ہے کہ تصویر پہ اردو کیسے لکھتے ہیں
اسلام علیکم بلال بھائی
سب سے پہلے تو میںآپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اردو کو تمام سافٹ وئیر میں استعما ل کرنا آسان بنایا۔ مجھے بڑا تجسس تھا کے اردو کو ورڈ میں کسی طریقے سے لکھا جا سکے۔ اور وہ آپ نے آسان کر دکھایا جس پر میں بہت خوش ہوں۔ جس طرح آپ لوگوں کےلیے آسانی پیدا کر رہے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کے ہر کام میں آسانی فرمائے۔آمین
واسلام