صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Main Page سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

Wazir khan mosque entry.jpg

مسجد وزیر خان شہر لاہور میں دہلی دروازہ، چوک رنگ محل اور موچی دروازہ سے تقریباً ایک فرلانگ کی دوری پر واقع ہے۔ یہ مسجد نقش ونگار میں کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علم الدین انصاری جو عام طور پر نواب وزیر خان کے نام سے جانے جاتے ہیں مغلیہ سلطنت کے عہد شاہجہانی میں لاہور شہر کے گورنر تھے اور یہ مسجد انہی کے نام سے منسوب ہے۔ مسجد کی بیرونی جانب ایک وسیع سرائے ہے جسے چوک وزیر خان کہا جاتا ہے۔ چوک کے تین محرابی دروازے ہیں۔ اول مشرقی جانب چٹا دروازہ، دوم شمالی جانب راجہ دینا ناتھ کی حویلی سے منسلک دروازہ، سوم شمالی زینے کا نزدیکی دروازہ-مسجد کے مینار 107 فٹ اونچے ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر دسمبر 1641ء میں سات سال کی طویل مدت کے بعد پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ مسجد وزیر خان سلطنت مغلیہ کے عہد میں تعمیر کی جانے والی اب تک کی نفیس کاشی کار و کانسی کار خوبصورت مسجد ہے جو بادشاہی مسجد کی تعمیر سے 32 سال قبل (یعنی 1641ء میں) تکمیل کو پہنچی۔

حالیہ واقعات

عرفان خان

منتخب فہرست

Portrait of Lata Mangeshkar - Art by Sachin Jha 20181219 090738.jpg
لتا منگیشکر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئیں۔ بھارت رتن اعزاز یافتہ بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے ہیما سے لتا منگیشکر تک کا سفر انتہائی محنت اور جانفشانی سے طے کرتے ہوئے قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ لتا کا بطور گلوکارہ اور اداکارہ  فلموں میں آغاز 1942ء میں مراٹھی فلم ’’کیتی هسال‘‘ سے ہوا۔ لیکن بدقسمتی سے یہ گیت فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ سال 1942ء میں لتا منگیشکر کے والد دینا ناتھ کی دفات کے بعد لتا نے کچھ برسوں تک ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔ لیکن لتا کی منزل تو گانے اور موسیقی ہی تھے۔ بچپن ہی سے سنگیت کا شوق تھا اور موسیقی میں ان کی دلچسپی تھی۔ لتا کو بھی سنیما کی دنیا میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ان کی پتلی آواز کی وجہ سے آغاز میں موسیقار فلموں میں ان کو گانے سے سے منع کر دیتے تھے۔ لیکن اپنی لگن کے زور پر اگرچہ آہستہ آہستہ انہیں کام اور شناخت دونوں ملنے لگے۔

کیا آپ جانتے تھے

برتھا بنز

 • … انسانی تاریخ میں سب سے پہلے گاڑی چلانے والی خاتون برتھا بنز (تصویر میں) تھی؟
 • … کتب خانہ اسکندریہ کو 48 ق م میں ایک سے زائد مرتبہ جلایا جا چکا ہے تاہم اس وقت کتب خانہ میں کتب کی تعداد 700,000 کے آس پاس تھی؟
 • … آئین ہند دنیا میں کسی بھی آزاد ملک کا سب سے ضخیم مکتوب دستور ہے؟
 • … صدر ترکمانستان صفر مراد نیازاف نے اپنی مقدس کتاب روح نامہ کے لیے ملک میں مہینوں اور ہفتوں کے نام تبدیل کرنا شروع کیے؟
 • … روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا پہیلی گیم ہے؟
 • … قرآن میں نبی موسیٰ کا نام 136 مرتبہ مذکور ہے، نبی عیسیٰ کا نام 25 مرتبہ مذکور ہے اور نبی محمد کا نام صرف چار مرتبہ مذکور ہے؟

آج کا لفظ

2
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی املا غلط ہے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کا املا غلط ہے
اس لیے کہ: اردو میں لفظ املا کو مونث نہیں، مذکر استعمال کیا جاتا ہے۔ (بحوالہ نور اللغات)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 153,753 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


احتیاطی تدابیر برائے کووڈ-19

منہ پر کپڑا رکھیں.svg
تصویر ساز: صارف:Yethrosh

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 153,753 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم

ویکیپیڈیا دیگر زبانوں میں

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
مؤسسہ ویکیمیڈیا ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!
مضامین بلحاظ
حروف تہجی
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س
ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ھ ی ے

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png