صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

حالیہ واقعات

منتخب مضمون

PashtunsatMalakand.jpg

مالاکنڈ کا محاصرہ، 26 جولائی سے 2 اگست 1897ء تک برطانوی ہند کے شمال مشرقی سرحدی صوبے کے علاقے مالاکنڈ میں برطانوی افواج کے ایک فوجی کیمپ کو اس وقت مقامی پشتون جنگجوؤں کی جانب سے محاصرے کا سامنا کرنا پڑا جب ڈیورنڈ لائن کی وجہ سے بہت سے پشتونوں کی زمین دو ملکوں برطانوی ہند اور افغانستان کے درمیان منقسم ہوکر رہ گئی۔ اس 1519 میل (2445 کلومیٹر) سرحدی تقسیم کو افغان انگریز جنگوں کے بعد بنایا گیا جس کا مقصد برطانوی ہند کو روسی اثرات سے بچانا تھا۔

اس کی وجہ سے پشتون متاثرین میں بے چینی پھیلی اور ایک فقیر سعید اللہ نامی برطانوی افواج کے خلاف کھڑا ہوا اور 10٬000 جنگجوؤں کے ساتھ مالاکنڈ میں برطانوی چھاونی پر حملہ آور ہوا۔ اس جنگ میں برطانوی افواج کی دفاعی حالت انتہائی خراب تھی اور وہ بہت سے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹے ہوئے تھے ایک چھوٹی سی چھاونی مالاکنڈ کے جنوب اور ایک چھوٹا قلعہ چکدرہ کے مقام پر واقع تھا اس کے باوجود برطانوی فوجیوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے مسلح پشتون دستہ کو چھ دن تک جنگ میں الجھائے رکھا۔

آج کا دن

آج: جمعہ، 27 مارچ 2020 عیسوی بمطابق 2 شعبان 1441 ہجری (م ع و)

Imran Tahir.jpg
واقعات
ولادت
وفات

کورونا وائرس کی عالمی وبا

احتیاطی تدابیر برائے کووڈ-19

ویکیپیڈیا سے وابستہ ہوں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 152,433 مضامین موجود ہیں۔

آج کا لفظ

0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا
اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہے کفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کو زیادہ کے معنی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے،
اس کے بجائے، بہت، زیادہ، خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ)

ویکیپیڈیا کے صارفین

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 110,591 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ

آج کی تصویر

کورونا وائرس کے مریض میں ظاہر ہونے والی علامات
تصویر ساز: صارف:Yethrosh

خشک کھانسی، تھکن، لعاب دہن کا خروج، دم گھٹنا/سانس لینے میں تکلیف،پھٹوں کا درد یا جوڑوں کا درد، گلے میں سوزش، سر درد، کپکپی، مَتلی یا قے، ناک کی بندش، اسہال، خون تھوکنا، آشوب چشم۔

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 152,433 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


ہمارے ساتھ سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png
(واضح رہے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے غیر دفتری حلقے اور صارفین کی اپنی کوششیں ہیں)

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!