Twitter | Search | |
VOA Urdu
وائس آف امریکہ اردو سروس کا آفیشل ٹویٹر اکاونٹ۔ ہمیں فیس بک اور انسٹاگرام پر فالو کریں۔
74,684
Tweets
873
Following
97,904
Followers
Tweets
VOA Urdu 7h
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختصر وقت میں 600 ایڈز کے کیسز کا سامنے آنا خوفناک ہے۔ اس میں زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ ان میں بچوں کی تعداد 500 سے زائد ہے جن کی عمریں دو تا پندرہ برس ہیں
Reply Retweet Like
VOA Urdu 11h
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’افغانستان خطے کا ایک اہم ملک ہے‘‘ اور یہ کہ ’’ملحقہ تمام ہمسایہ ممالک کا امن افغانستان ہی سے وابستہ ہے‘‘
Reply Retweet Like
VOA Urdu 12h
محسن داوڑ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ علی الصبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نےاسلام آباد میں واقع گلالئی اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی
Reply Retweet Like
VOA Urdu 13h
مشیر خزانہ نے کہا کہ ’’آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں ایسی کوئی شرائط نہیں ہیں جو ماضی کے پروگرام میں نہ ہوں۔ لہذا، اس پر تنقید وہی جماعت کرے جو ماضی میں عالمی مالیاتی ادارے کے پاس نہیں گئی‘‘
Reply Retweet Like
VOA Urdu 16h
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں مختلف ایشیائی ممالک سمیت عالمی رہنماوؑں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس ضمن میں دعوت نامے ارسال کئے جا رہے ہیں۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu 17h
سوشل میڈیا صارفین پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بعض دل جلے مختلف انداز سے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu 19h
ارمیلا فلمی پردے پر ہوں تو اپنے بے شمار فینز بنانے میں کامیاب رہیں لیکن سیاسی میدان میں شاید ان کی آمد عوام کو پسند نہیں آئی اور یوں وہ یہ انتخابات ہار گئیں۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu 20h
غیر سرکاری تنظیم کے ڈائریکٹر کارلوس نییتو کے مطابق جمعے کو جب اسپیشل فورس کے دستوں نے جیل میں کارروائی شروع کی تو قیدیوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu 21h
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث خلیج میں امریکہ کے اتحادی سعودی عرب کو خطرہ لاحق ہے لہذا یہ معاہدہ ضروری ہے۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu 23h
امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ میں اس وقت پولیو کی تشخیص ہوئی جب وہ کرسی صدارت پر فائز تھے۔ ان کے بقول حفاظتی تدابیر سے قبل امریکہ میں یہ مرض بچوں اور بڑوں دونوں کو لاحق ہو جاتا تھا۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
مزید اضافی تعیناتی کی درخواست امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ، جنرل کینتھ فرینک مکنزی نے کی تھی
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
کرکٹ سے گہری دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ کم تجربہ کار ٹیم ہونے کے باوجود پاکستان جیسی تجربہ کار ٹیم کو ہرانا افغانستان کے لئے فخر اور خود پاکستان سمیت کئی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
معاشی ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال غیر یقینی اور بحرانی کیفیت سے گزر رہی ہے جس سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول قائم کرنا پڑے گا۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑنے والی ایونجرز اینڈ گیم کا راج جلد ہی ختم ہو گیا اور اس کی جگہ لے لی ہے جان وک، چیپٹر تھری نے جس نے امریکی باکس آفس میں ایونجرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ہفتے ہالی ووڈ میں مزید کیا کچھ ہوا بتا رہی ہیں وردہ خلیل۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
پاکستان جنگلات میں تیزی سے کمی کے باعث ماحول کے بحران کا شکار ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ملک میں جنگلات کا تناسب صرف 2 فیصد رہ گیا ہے۔ گرین پاکستان مُہم میں اب نجی ادارے بھی شریک ہوئے ہیں اور جگہ جگہ درخت لگائے جارہے ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ مکمل ویڈیو
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں سیاسی سرگرمیاں عرو ج پر ہیں جہاں نریندر مودی نے نئی حکومت بنانے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔ اور ماضی کی تمام اختلافی باتوں کو بھلادینے کا اعلان کیا ہے۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب سعودی عرب نے اگلے ہفتے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہوا ہے۔ ایران کی توقعات کیا ہیں اور پاکستان کیا کردار ادا کرسکتا ہے؟ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے عامر رانا سے گفتگو مکمل ویڈیو
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
چار منزلہ عمارت میں قائم ٹیوشن سینٹر میں آگ اس وقت لگی جب طالب علم اپنی کلاس میں پڑھ رہے تھے جس سے وہاں موجود تمام طالب علم شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔
Reply Retweet Like
VOA Urdu May 24
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کا ہنگامی دورہ کیا ہے جہاں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد خطے میں گشیدگی میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
Reply Retweet Like