رازداری اور سیکیورٹی کے بارے میں جوابات

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو نجی اور محفوظ رکھتے ہیں – اور آپ کو کنٹرول دیتے ہیں۔

جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات کے ساتھ ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم آپ کو پہلے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں:

ڈیٹا ہمیں آپ کو ہماری سروسز جیسے تلاش، Gmail اور Maps فراہم کرنے کا اہل بناتا ہے۔

ڈیٹا ہمیں متعلقہ اشتہارات دکھانے میں مدد بھی کرتا ہے، لہذا ہم اپنی سروسز کو سبھی کیلئے مفت بنا سکتے ہیں۔

جانیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو فروخت نہیں کرتے ہیں۔

اور ہم جن اقسام کی معلومات جمع اور استعمال کرتے ہیں آپ اسے کنٹرول کرتے ہیں۔

آخر میں، کوئی بھی آپ اور آپ کی معلومات کو محفوظ و مامون رکھنے کیلئے مزید نہیں کرتا ہے۔

Google کون سا ڈیٹا جمع کرتا ہے؟

ہم بنیادی اقسام کا جو ڈیٹا جمع کرتے ہیں وہ ہماری سروسز کا استعمال کر کے آپ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر مبنی ہوتا ہے، جیسے آپ کے بنیادی اکاؤنٹ کی تفصیلات اور جو چیزیں آپ بناتے ہیں۔

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں – مثلاً Google پر تلاش کرتے ہیں، Google Maps پر ڈائریکشنز حاصل کرتے ہیں یا YouTube پر کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں – تو آپ جو چیزیں کرتے ہیں ہم اس کی بنیاد پر معلومات جمع کرتے ہیں تاکہ ہم اپنی سروسز کو آپ کیلئے بہتر کام کرنے والی بنا سکیں۔ جب آپ کسی Google اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کرتے ہیں تو آپ ہمیں اکاؤنٹ کی جو بنیادی معلومات دیتے ہیں ہم اسے رکھتے ہیں، مثلاً آپ کا نام، ای میل اور پاس ورڈ۔ اور آپ ہماری سروسز استعمال کر کے جو تخلیق کرتے ہیں ہم اسے اسٹور اور محفوظ کرتے ہیں، لہذا جب بھی آپ کو ضرورت ہو آپ کے پاس آپ کی ای میلز، تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات ہونگی۔

ہم جن اقسام کے ڈیٹا جمع اور استعمال کرتے ہیں ان کو کنٹرول کرنے کیلئے آپ کو بھی ٹولز دیتے ہیں۔

Google جو ڈيٹا جمع کرتا ہے اس کے بارے میں مزید جانیں


Google جو ڈیٹا جمع کرتا ہے اس کے ساتھ کیا کرتا ہے؟

پہلا اور سب سے اہم، ہم اپنی سروسز کو آپ کیلئے تیز تر، زیادہ اسمارٹ اور زیادہ مفید بنانے کیلئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مثلاً بہتر تلاش کے نتائج اور وقت پر ٹریفک اپ ڈیٹس فراہم کرنا۔ میلویئر، فریب دہی اور دیگر مشتبہ سرگرمی سے آپ کی حفاظت کرنے کیلئے ڈیٹا پیٹرنز کا جائزہ لینے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔ مثلاً، جب آپ خطرناک ویب سائٹس ملاحظہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم آپ کو وارننگ دیتے ہیں۔ ڈیٹا کا استعمال ہم متعلقہ اور مفید اشتہارات آپ کو دکھانے اور اپنی سروسز ہر ایک کیلئے مفت رکھنے کیلئے بھی کرتے ہیں۔

Google ڈيٹا کس طرح استعمال کرتا ہے اس بارے میں مزید جانیں


کیا Google میری ذاتی معلومات کو فروخت کرتا ہے؟

نہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو فروخت نہیں کرتے ہیں۔

ہم جو اشتہارات دکھاتے ہیں انہیں مزید متعلق اور مفید بنانے کیلئے بعض معلومات، جیسے آپ کے ذریعہ کی گئی تلاشیں اور آپ کے مقامات کا استعمال کرتے ہیں۔ اشتہارات ہی ہمیں ہماری سروسز جیسے تلاش، Gmail اور Maps ہر کسی کیلئے مفت کرنے کیلئے اہل بناتے ہیں۔ ہم معلومات کا اشتراک مشتہرین کے ساتھ ایسے طریقے سے نہیں کرتے ہیں جس سے ذاتی طور پر آپ کی نشاندہی ہو، الّا یہ کہ آپ نے ہمیں اس کی اجازت دی ہو۔ ہمارے اشتہارات کی ترتیبات کے ٹول کے ساتھ، آپ اپنی دلچسپیوں اور آپ نے جو تلاشیں کی ہیں ان کی بنیاد پر اشتہارات کنٹرول کر سکتے ہیں۔

Google اشتہارات کس طرح دکھاتا ہے اس بارے میں مزید جانیں


میرے Google تجربے کو کنٹرول کرنے کیلئے میرے پاس کون سے ٹولز ہیں؟

ہمارے پاس استعمال میں آسان ٹولز ہیں جو آپ کی یہ کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ Google کیسے آپ کیلئے کام کرتا ہے۔

میرا اکاؤنٹ میں، آپ اپنی رازداری اور معلومات سبھی کا ایک جگہ نظم کرنے کیلئے ٹولز تلاش کر سکتے ہیں۔

سرگرمی کنٹرولز میں ہمارے ڈیٹا کنٹرولز کے ساتھ، آپ اپنی تلاش، YouTube اور مقام کی سرگرمی سمیت، ہمارے ذریعے جمع کیے جانے والے ڈیٹا کی قسموں کا نظم کر سکتے ہیں۔

ہمارے اشتہارات کی ترتیبات کے ٹول کے ساتھ، آپ اپنی دلچسپیوں اور آپ نے جو تلاشیں کی ہیں ان کی بنیاد پر اشتہارات کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ہمارے ٹولز اور ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں


Google میری معلومات کو کیسے محفوظ رکھتا ہے؟

اگر آپ کی معلومات محفوظ نہیں ہے تو یہ نجی نہیں ہے۔ اسی وجہ سے جب آپ Google سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو دنیا کے سب سے بہتر سیکیورٹی کے انفرا اسٹرکچر میں سے ایک کے ذریعے آپ کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

Google کی محفوظ براؤزنگ ٹیکنالوجی، جو 1 بلین سے زیادہ لوگوں کا تحفظ کرتی ہے، آپ کو اس وقت وارننگ دیتی ہے جب آپ کوئی ایسی سائٹ ملاحظہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں میلویئر یا فریب دہی کی کوشش شامل ہو سکتی ہے۔

مرموز کاری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کی معلومات آپ کے آلہ اور Google کے بیچ سفر کرنے کے وقت زیادہ محفوظ ہے۔

Gmail سیکیورٹی آپ کو سپام، جعل سازی اور میلیوئر سے کسی دیگر ای میل سروس سے زیادہ بہتر طور پر بچاتی ہے۔

ہم آپ کو آن لائن کس طرح محفوظ رکھتے ہیں اس بارے میں مزید جانیں


میں آن لائن محفوظ رہنے کیلئے کیا کر سکتا ہوں؟

ہمارے سبھی پروڈکٹس جدید ترین آن لائن سیکیورٹی کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ یہ تین آسان لیکن اہم چیزیں ہیں جو آپ اپنی معلومات محفوظ رکھنے کیلئے کر سکتے ہیں۔

اپنا Google اکاؤنٹ محفوظ و مامون رکھنے میں مدد کرنے کیلئے باقاعدگی سے سیکیورٹی چیک اپ شروع کریں۔ اس میں بس کچھ منٹ لگتے ہیں۔

ایک مضبوط پاس ورڈ بنائیں، پھر اپنے Google اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اور چیز کیلئے اس کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

اپنے اکاؤنٹ میں ایک موبائل بازیابی فون نمبر شامل کریں تاکہ اگر آپ مقفل ہو جاتے ہیں یا اگر ہمیں لگتا ہے کہ کوئی اور شخص داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے تو ہم آپ کی شناخت کی توثیق کر سکیں۔

آپ آن لائن محفوظ رہنے کیلئے جو کر سکتے ہیں اس کے بارے میں مزید جانیں

اپنی رازداری اور سیکیورٹی کی ترتیبات کا نظم کرنے کیلئے میں کہاں جا سکتا ہوں؟

اپنی رازداری اور سیکیورٹی کا نظم کرنے کیلئے ٹولز تلاش کرنے کیلئے میرا اکاؤنٹ پر جائیں۔

میرا اکاؤنٹ پر جائیں