ڈک کوسٹولو، چیف ایگزیکٹو آفیسر

ڈک کوسٹولو (کوس-ٹوو-لو) ٹوئٹر کے سی ای او ہیں، جو یہاں ترقی اور عالمی کاروبار کے انتظام کے لئے ذمہ دار ہیں۔ 2010 میں جب سے آپ سی او بنے ہیں، عالمی فعال صارفین کی تعداد چار گنا 284 ملین ماہانہ فعال صارفین سے زیادہ بڑھ گئی ہے؛ کمپنی حجم میں تین گنا بڑھ چکی ہے، اور دنیا بھر میں اپنے دفاتر کھول چکی ہے۔ ڈک کے زیر قیادت ٹوئٹر نے کمپنی کے محاصل بڑھانے کیلئے”تشہیر شدہ ٹویٹس“ — ٹویٹس میں دکھائے گئے صارف کی دلچسپوں پر مبنی سیاق و سباق کی حامل تشہیرات — متعارف کرائیں۔ بطور کاروبار اس کی بڑھتی اثر پذیری کے علاوہ، ٹوئٹر آج ایک حقیقی وقت پلیٹ فارم کے طور پر مقبول عام ہے جو لوگوں اور تنظیمیں کو دنیا بھر میں اپنے مختصر پیغامات کا فوری اشتراک کرنے کا اہل بناتا ہے، جو ایک بڑھتے عالمی معاشرے کا ایک اہم وسیلہ ہے۔

ڈک نے 2009 میں، قانونی جوازیت اور روزمرہ کے افعال کار دونوں کیلئے ذمہ داری کے ساتھ ڈک نے بطور چیف آپریٹنگ افسر ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل، آپ FeedBurner، ایک ڈیجیٹل مشمول سینڈیکیشن پلیٹ فارم کے شریک بانی اور سی ای او تھے جسے 2007 میں Google نے خرید لیا تھا۔ جبکہ اس سے بھی پہلے، ڈک نے شکاگو میں دو ڈیجیٹل میڈیا کمپنیوں کی بنیاد رکھی تھی: SpyOnIt، ایک ویب صفحہ نگرانی سروس، اور Burning Door Networked Media، ایک ویب ڈیزائن اور تیاری مشاورتی فرم۔ آپ شہرہ آفاق اینوئینس تھیٹر کے ساتھ ایک اصلاحی اداکار بھی تھے۔ آپ نے یونیورسٹی آف مشی گن سے کمپیوٹر سائنسز میں بی ایس کے ساتھ گریجویشن کیا اور آپ کو UM کی طرف سے ڈاکٹر آف لاز کی ایک اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی ہیں۔ آپ ٹوئٹر پر @dickc ہیں۔

ایڈم بین، صدر برائے عالمی محاصل

ایڈم ٹوئٹر کی دنیا بھر میں مالیات کی کاوشوں کی نگرانی کرتے ہیں اور اس کے تشہیراتی پلیٹ فارمز کا تعین کرتے ہیں۔ 2010 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے پہلے، آپ نے فاکس آڈیونس نیٹ ورک (FAN) کے صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں، ایک ایسا عہدہ جس میں آپ نے ایک ڈویژن کی نگرانی کی جس میں ویب کے سب سے بڑے تشہیراتی پلیٹ فارم اور نیوز کارپوریشن کی ویب خاصیتیں اور سینکڑوں تیسرے فریق آن لائن ناشرین کے لئے وقف ایک ٹیم شامل تھی۔

اس سے پہلے، ایڈم نے فاکس انٹرایکٹو میڈیا کے بانی چیف ٹیکنالوجی افسر کے طور پر خدمات سرانجام دیں، اور MySpace، IGN، Photobucket، اور Scout Media کی پیش رو حصولیابی میں مدد کی۔ آپ نے FOXSports.com میں ٹیکنالوجی اورمصنوعات ڈویژن چلانے والے نیوز کارپوریشن کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور اس سے قبل آن لائن نیوز صنعت میں کئی عہدوں، بشمول latimes.com اور Cleveland.com پر خدمات سرانجام دیں۔ ستمبر 2012 میں Adam کو صنعت کے ناگزیر ٹیلنٹس میں “AdWeek کی 50” درجہ بندیوں میں نمبر1 کے طور پر درج کیا گیا۔ آپ اشتہار کونسل کے بورڈ میں کام کرتا ہے اور ان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن ہے۔ آپ ٹوئٹر پر @adambain ہیں۔

الیکس روئٹر، انجینئرنگ کے وائس پریزیڈنٹ

الیکس ٹوئٹر میں انجینئرنگ، بشمول سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر انجینئرنگ، تجزیات اور آپریشنز، کیلئے ذمہ دار ہیں۔ 2010 میں ٹوئٹر میں شمولیت کرنے سے پہلے، وہ قابل تجدید توانائی ایپلیکیشنز کیلئے راڈار ٹیکنالوجی بنانے والے لوفر ونڈ گروپ میں انجینئرنگ کے ڈائریکٹر تھے۔

اس سے پہلے، انہوں نے Google میں، بطور سافٹ ویئر انجینئر اور ٹیکنیکل لیڈ، سات سال گزارے تھے، وہ AdSense کے لئے بانی ٹیموں میں سے تھے اور بعد میں بہت سی اقسام کے سسٹمز اور اشتیارات کے معیار کے منصوبوں میں رہے تھے۔

الیکس اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے بی ایس آنرز کے ساتھ اور کمپیوٹر سائنسز میں ایم ایس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ آپ ٹوئٹر پر @aroetter ہیں

انتھونی نوٹو، چیف فنانشیل آفیسر

انتھونی کمپنی کے مالیاتی افعال کار کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ ڈویلپمنٹ اور حکمت عملی کی رہنمائی کرتے ہوئے ٹوئٹر کارپوریشن کے چیف فنانشیل آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ جولائی 2014 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے قبل، انہوں نے 2010 سے 2014 تک گولڈ مین میں ٹیکنالوجی، میڈیا اور ٹیلی کام انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ، ساشیس اورamp؛ کمپنی خدمات سرانجام دیں۔ آپ 2011 سے 2014 تک گولڈ مین ساشس کے ٹیکنالوجی، میڈیا اور ٹیلی کام انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ کے شریک سربراہ بھی تھے۔

2008 سے 2010 تک، , انتھونی قومی ٹبال لیگ کے سی ایف او تھے۔ 1999-2007 تک، انہوں نے گولڈ مین ساشیس میں کئی حیثیتوں، بشمول انٹرنیٹ اور میڈیا ایکویٹی تحقیقی تجزیہ کار اور کمیوکیشن، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ایکویٹی تحقیقی ٹیم کے سربراہ کے طور پر میں خدمات سرانجام دیں۔ انتھونی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ملٹری اکیڈمی سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ایس مکینیکل انیجنئرنگ اور یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے وارٹن اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں۔ آپ ٹوئٹر پر@anthonynoto ہیں۔

کیون وائل، نائب صدر برائے مصنوعات

کیون ٹوئٹر پر مصنوعات کی انتظام کاری کے ذمہ دار ہیں۔ 2010 اور 2014 کے مابین، آپ نے ٹوئٹر ایڈورٹائزنگ کیلئے مصنوعہ کی پیش رفت، اس کے ساتھ ساتھ MoPub کا حصول اور Fabric میں پیش رفت، ٹوئٹر کی موبائل خدمات کی حکمت عملی کی قیادت کی ہے۔ اس سے پہلے، آپ نے ٹوئٹر اینالیٹکس ٹیم کی قیادت کی، جہاں پر آپ اس کے ابتائی سوانح نگار اور اوہن سورس ہدوپ ایکو سسٹم میں اشتراک کار تھے۔ 2009 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے پہلے، آپ ویب میڈیا اسٹارٹ اپ کولیرس کے پہلے ملازم تھے جو صارف کی ترقی اور اشتہاراتی نقطہ نظر کے حامل تجزیہ کاری میں کام کرتے تھے۔ آپ نے میونسپل لاسلکی نیٹ ورک مہیا کار ٹروپوس نیٹ ورکس اور Microsoft تحقیق میں، اور گزشتہ زندگی میں، اسٹین فورڈ لینئر ایکسیلیٹر سینٹر میں پی ایچ ڈی طبیعیات کے طالب علم کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔

کیون نے ریاضی اور فزکس میں ہارورڈ یونیورسٹی سے بی اے کیا، اور اسٹین فورڈ سے فزکس میں ایم ایس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ آپ ٹوئٹر پر @kevinweil ہیں۔

وجیا گادی، جنرل کونسل

وجیا گادی (وج-ی-یح-گد-ی) ٹوئٹر کی جنرل کونسل ہیں۔ اس سے پہلے آپ نے ٹوئٹر پر ڈائریکٹر قانونی معاملات کے طور پر خدمات سرانجام دیں، جہاں آپ نے بین الاقوامی اور کارپویٹ قانونی ٹیموں کو منظم کیا۔ 2011 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے پہلے وجیا جونیپر نیٹ ورکس میں سینئر ڈائریکٹر تھیں؛ اس سے قبل، تقریباً ایک دہائی کے لئے, آپ ولسن سون سنی گوڈرچ & میں ایک ایسوسی ایٹ تھیں۔ WSGR کے دوران، وجیا نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے پراکسی ورکنگ گروپ اور کارپوریٹ گورننس کی کمیٹی کے لئے بطور کونسل خدمات سرانجام دیں ہیں۔

انہوں نے نیویارک سکول آف لا سے ایک J.D. کی ڈگری جبکہ کارن ویل یونیورسٹی سے صنعتی اور لیبر ریلیشنز میں B.S. حاصل کی ہے۔ آپ ٹوئٹر پر @vijaya ہیں۔

ایڈم میسنگر، چیف ٹیکنالوجی افسر

CTO کے طور پر، ایڈم طویل المدت ٹیکنالوجی سمت بندی کے لئے ذمہ دار ہے اور ہمارے تکنیکی فن تعمیر کی نگرانی کرتا ہے۔ آپ پہلے ہماری ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے نائب صدر تھے، جہاں آپ بہت سے ٹیموں بشمول موبائل اور ویب ایپس، ڈیزائن، تلاش، مناسبت اور اشتہارات کی قیادت کرتا تھا۔ 2011 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے پہلے ایڈم اوریکل میں نائب صدر تھے جہاں آپ نے Java اور Exalogic کی تیاری کی قیادت کی۔ اس سے پہلے اپنے کیریئر میں آپ نے O’Reilly AlphaTech وینچرز، WebLogic، Organic، اور Santa Fe انسٹی ٹیوٹ میں کام کیا۔

ایڈم سٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس کے گریجویٹ ہیں جہاں آپ Sloan Fellow اور ولامیٹے یونیورسٹی جہاں آپ جی ہربرٹ اسمتھ سکالر تھا۔ آپ ٹوئٹر پر @adam_messinger ہیں۔

گیبریل سٹریکر، مواصلات اور مارکیٹنگ کے نائب صدر

گیبریل سٹراکر ٹوئٹر میں چیف کمیونیکیشنز آفیسرہیں، جہاں وہ اس کی صارفین مارکیٹنگ، عالمی میڈیا، عالمی تعلقات عامہ، اور عالمی پبلک پالیسی کوششوں کیلئے ذمہ دار ہے.&nbsp؛2012 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے پہلے گیبریل Google میں گلوبل کمیونیکیشنز اور پبلک افیئرز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ دنیا بھر میں سیاسی اور سرکاری کلائنٹس کیلئے تشہیراتی مہمات میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ، گیبریل نے الیکٹورل کے شعبہ میں اپنے کام کے ذریعے حکمت عملی کمیونیکیشن میں اپنی مہارت کو مزید نکھارا ہے۔

گیبریل نے برکلے میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے انڈرگریجویٹ کی ڈگری اور کولمبیا یونیورسٹی سے انٹرنیشنل افیئرز میں اپنی ماسٹر ڈگری حاصل ہے۔ آپ گوریلا مارکیٹنگ پر بہترین بکاؤ کتاب، Mao In the Boardroom، کے مصنف بھی ہیں، جسے سینٹ مارٹن پریس نے شائع کیا۔ اپنے فالتو وقت، میں گیبریل سان فرنسسکو کے زین مریضانہ منصوبہ میں بطور مریض خانہ رضاکار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ٹوئٹر پر @gabrielstricker ہیں۔

برائن “سکپ” سکیپر، نائب صدر ہیومن ریسورسز 

سکپ ٹوئٹر پر انسانی وسائل کی ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں، بشمول حکمت عمل مرتب کرنا اور ٹوئٹر کو کام کرنے کیلئے بہترین کمپنی بنانے میں معاونت فراہم کرنا۔ 2014 میں ٹوئٹر میں شمولیت سے قبل، آپ گروپون Groupon، انکارپوریشن میں انسانی وسائل کے سربراہ تھے، جہاں آپ عالمی انسانی وسائل اور انتطامی افعال سرانجام دیتے تھے۔ اس سے پہلے، آپ نے سسکو میں انسانی وسائل کی قیادت کی اور Microsoft، DoubleClick، PepsiCo اور Compaq Computer Corp میں اعلی انسانی وسائل کے عہدوں پر تعینات رہے۔

سکپ نے ہوپ کالج (Hope College) سے بیچلرز کی ڈگری اور مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سے ایک M.B.A. کی ڈگری حاصل کی۔ سکپ Dice Holdings, Inc. اور Verified Person, Inc کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ آپ ٹوئٹر پر @SkipSchipper ہیں۔