YouTube اسٹوڈیو کو نیویگیٹ کریں

YouTube اسٹوڈیو تخلیق کاران کیلئے گھر ہے۔ آپ ایک ہی جگہ سے اپنی موجودگی کا نظم کر سکتے ہیں، اپنے چینل کو فروغ دے سکتے ہیں، اپنے ناظرین سے تعامل کر سکتے ہیں اور کمائی بھی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: آپ YouTube اسٹوڈیو میں گہری تھیم کو آن کر سکتے ہیں۔

YouTube اسٹوڈیو میں نیویگیٹ کرنا

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

اپنے چینل کا نظم کریں

  1. ‫YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔

اپنی ویڈیوز اور چینل کا نظم کرنے کیلئے دائیں مینو کا استعمال کریں۔

  • ڈیش بورڈ : اپنے چینل کی نئی سرگرمی کا اعلی سطحی مجموعی جائزہ حاصل کریں نیز جانیں کہ YouTube پر نیا کیا ہے۔
  • مواد : اپنی ویڈیوز، لائیو سلسلوں، پوسٹس اور پلے لسٹس کا ایک مجموعی جائزہ پائیں۔
  • ‫YouTube Analytics : میں میٹرکس اور رپورٹس کی مدد سے اپنے چینل اور ویڈیوز کی کارکردگی مانیٹر کریں۔
  • تبصرے : اپنی ویڈیوز پر کیے گئے تبصرے دیکھیں اور ان کا جواب دیں۔ اپنے چینل پر دیگر تخلیق کاروں کی جانب سے دیے گئے حوالوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
  • سب ٹائٹلز : اپنی ویڈیوز میں سب ٹائٹلز اور کیپشنز شامل کریں۔
  • کاپی رائٹ: : اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کروائیں۔
  • کمائیں : اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ اپنی منیٹائزیشن کی ترتیبات کا نظم کر سکتے ہیں۔
  • حسب ضرورت بنانا : اپنے چینل کے لے آؤٹ، برانڈنگ اور بنیادی معلومات کو حسب ضرورت بنائیں۔
  • آڈیو لائبریری : اپنی ویڈیوز میں استعمال کرنے کیلئے، موسیقی اور ساؤنڈ ایفیکٹس حاصل کریں۔
نوٹ: ایک بہتر 'YouTube برائے تخلیق کاران' تشکیل دینے میں مدد کرنے کیلئے، ہمارے YouTube تخلیق کاران کے تحقیقی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے سائن اپ کریں۔ مزید جانیں۔

اپنی ویڈیوز کا نظم کریں

کسی مخصوص ویڈیو کا نظم کرنے کیلئے، مواد کا صفحہ ملاحظہ کریں اور ویڈیو کے تھمب نیل پر کلک کریں۔ ویڈیو تلاش کرنے کیلئے آپ تلاش بار کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

  • تفصیلات: اپنی ویڈیو کا عنوان، تفصیل اور ترتیبات تبدیل کریں۔
  • Analytics: ویڈیو کی سطح پر دستیاب میٹرکس دیکھیں۔
  • ایڈیٹر: اپنی ویڈیوز کو تراشیں، اختتامی اسکرینز شامل کریں، آڈیو ٹریکس شامل کریں اور اپنی ویڈیوز کو دھندلا کریں۔
  • تبصرے: اس ویڈیو پر کئے گئے تبصرے دیکھیں اور ان کا جواب دیں۔
  • سب ٹائٹلز: اپنی ویڈیوز میں متعدد زبانوں کی آڈیو اور ترجمہ شدہ عنوانات اور تفصیلات شامل کریں۔
  • کاپی رائٹ: کاپی رائٹ کے دعوے دیکھیں اور ان کا نظم کریں۔
  • کلپس: کلپس بنائیں اور ان کا نظم کریں۔

نیویگیشن کی تجاویز

اپنا چینل یا ویڈیو کھولیں

اپنے چینل کا ہوم پیج کھولنے کیلئے، اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر آپ کا چینل پر کلک کریں۔ اپنی ویڈیو کا دیکھنے کا صفحہ کھولنے کیلئے، اپنے ویڈیو تھمب نیل کے نیچے موجود ویڈیو لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ کسی انفرادی ویڈیو میں ترمیم کر رہے ہیں تو اس کے بجائے آپ کو ویڈیو تھمب نیل دکھائی دے گا۔ اپنی ویڈیو کے دیکھنے کے صفحے کو تیزی سے کھولنے کیلئے اس ویڈیو تھمب نیل پر کلک کریں۔

اپنی ویڈیوز تلاش کریں

تیزی سے ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے YouTube اسٹوڈیو کے اوپری حصے میں موجود تلاش بار کا استعمال کریں۔ آپ مواد کے صفحہ پر بھی ویڈیوز تلاش کر سکتے ہیں۔

مزید اختیارت دیکھنے کیلئے معلومات پر ماؤس گھمائیں

YouTube اسٹوڈیو میں کسی معلومات پر ماؤس گھماتے وقت کبھی کبھار آپ کو، YouTube پر دیکھیں ، Analytics ، تبصرے اور اختیارات  کے آئیکنز دکھائی دیں گے۔

  •  YouTube پر دیکھیں آئیکنز کی مدد سے آپ YouTube پر تیزی سے اپنی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
  • Analytics آئیکنز کی مدد سے آپ کسی خاص ویڈیو کے اینالیٹکس پر جا سکتے ہیں۔
  •  تبصرے آئیکنز کی مدد سے آپ اپنی ویڈیو پر کیے گئے تبصروں پر جا سکتے ہیں۔
  •  اختیارات آئیکنز ایسی متعدد کارروائیاں دکھاتے ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کریں

YouTube اسٹوڈیو کا ڈیش بورڈ استعمال کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کریں، بشمول:

مدد حاصل کریں

اسکرین کے اوپری حصے پر، مدد  منتخب کریں۔

تاثرات بھیجیں

  1. ‫YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، تاثرات بھیجیں  کو منتخب کریں۔
  3. اپنے تاثرات میں ٹائپ کریں اور بھیجیں منتخب کریں۔
نوٹ: ایک بہتر 'YouTube برائے تخلیق کاران' تشکیل دینے میں مدد کرنے کیلئے، ہمارے YouTube تخلیق کاران کے تحقیقی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے سائن اپ کریں۔ مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
10242757143609292772
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false