ہم آپ کی آن لائن سلامتی کی اتنی ہی قدر کرتے ہیں جنتی آپ خود کرتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی سلامتی کیلئے ہماری ٹیم مسلسل کام کرتی ہے، اور ہم اپنے صارفین کے لئے ایک محفوظ ٹوئٹر تجربہ فراہم کرنے کے لئے ہر روز اقدامات کرتے ہیں۔

ممکنہ خطرات کی رپورٹنگ

اگر آپ کو کسی مسئلہ کا سامنا ہوا ہے جو صرف آپ کے اکاؤنٹکو متاثر کرتا ہے، براہ مہربانی یہ فارم پُر کر دیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے کوئی سلامتی کا مسئلہ دریافت کیا ہے جو بہت سے صارفین کو متاثر کرتا ہے، براہ مہربانی اس بارے میں تفصیلی ہدایات کے ساتھ یہ فارم پر کریں کہ اس مسئلہ کو دوبارہ کیسے پیش کریں۔

اگر آپ سلامتی کے مسائل پر تحقیق کر رہے ہیں، تو براہ مہربانی ممکنہ سلامتی خطرات کی جانچ کے لیے ایک نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کریں؛ جو ہمیں کسی بھی مسائل کو حل کرنے کے لئے وقت دے گا۔

سلامتی ایک کمیونٹی کاوش ہے۔

اعلی- تحفظ سلامتی برقرار رکھنا ہمیشہ ایک کمیونٹی کی کوشش، اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آزاد سلامتی تحقیق کاروں کا ایک متحرک گروپ موجود ہے جو ممکنہ مسائل کی نشاندہی کیلئے رضاکارانہ طور پر ہمیں وقت دیتے ہیں۔ ہم ان کی کاوشوں اور ٹوئٹر کو سب کے لیے محفوظ رکھنے میں ادا کیے جانیوالے ان کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہیں۔