Creative Commons

Creative Commons لائسنسز مواد کے تخلیق کاروں کو کسی اور شخص کو اپنا کام استعمال کرنے کی اجازت دینے کا ایک معیاری طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ YouTube صارفین کو Creative Commons CC BY لائسنس کے ساتھ اپنے ویڈیوز کو نشان زد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پھر یہ ویڈیوز YouTube صارفین کیلئے YouTube ویڈیو ایڈیٹر کے ذریعے ان کے اپنے ویڈیوز میں، تجارتی لحاظ سے بھی، استعمال کیلئے قابل رسائی ہیں۔

انتساب CC BY لائسنس کے تحت خودکار ہے، مطلب یہ کہ Creative Commons کا استعمال کرکے آپ جو بھی ویڈیو بنائیں گے وہ خود بخود ویڈیو پلیئر کے نیچے ماخذ ویڈیوز کے عنوانات دکھائے گا۔ آپ اپنا کاپی رائٹ برقرار رکھتے ہیں اور دوسرے صارفین کو لائسنس کی شرائط کے ساتھ مشروط اپنا کام دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

YouTube پر Creative Commons کے بارے میں آپ کو کیا معلوم ہونا چاہیے:

Creative Commons لائسنس کے ساتھ اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو نشان زد کرنے کی اہلیت صرف ان صارفین کیلئے دستیاب ہے جن کے اکاؤنٹس اچھی ساکھ میں ہیں۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کی صورتحال اپنی YouTube اکاؤنٹ کی ترتیبات کے تحت چیک کرسکتے ہیں۔

معیاری YouTube لائسنس سبھی اپ لوڈز کیلئے ڈیفالٹ ترتیب برقرار رہتی ہے۔ معیاری YouTube لائسنس کی شرائط کا جائزہ لینے کیلئے براہ کرم ہماری سروس کی شرائط سے رجوع کریں۔

اگر آپ کے ویڈیو پر Content ID کا دعوی ہے تو آپ اس کو Creative Commons کے لائسنس کے ساتھ نشان زد نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنے اصل ویڈیو کو Creative Commons کے لائسنس کے ساتھ نشان زد کر کے آپ پوری YouTube کمیونٹی کو وہ ویڈیو دوبارہ استعمال اور اس میں ترمیم کرنے کا حق دے رہے ہیں۔

کیا چیز Creative Commons کے لائسنس کیلئے اہل ہے

براہ کرم سمجھ لیں کہ آپ اپنے اپ لوڈ کردہ ویڈیو کو Creative Commons لائسنس کے ساتھ صرف اسی صورت میں نشان زد کرسکتے ہیں جب یہ CC BY لائسنس کے تحت آپ کے ذریعہ لائسنس کے قابل پورے کے پورے مواد پر مشتمل ہو۔ لائسنس کے قابل اس طرح کے مواد کی کچھ مثالیں ہیں:

  1. آپ کا اصلاً تخلیق کردہ مواد
  2. CC BY لائسنس کے ساتھ نشان زد دوسرے ویڈیوز
  3. عوامی ڈومین میں موجود ویڈیوز