امریکہ میں، منصفانہ استعمال کا تعین کوئی جج کرتا ہے، جو اس بات کا تجزیہ کرتا ہے کہ کسی مخصوص کیس میں منصفانہ استعمال کے چاروں عوامل میں سے ہر ایک کیسے لاگو ہوتا ہے۔
1۔ استعمال کا مقصد اور خصوصیت، بشمول آیا اس طرح کا استعمال تجارتی نوعیت کا ہے یا غیر منفعتی تعلیمی مقاصد کیلئے ہے
عدالتیں خاص طور پر اس بات پر توجہ دیتی ہیں کہ آیا استعمال "ٹرانسفارمیٹو" ہے۔ یعنی آیا یہ اصل میں نیا اظہار یا معنی شامل کرتا ہے، یا یہ محض اصل کی نقل کرتا ہے۔ تجارتی استعمالات کو منصفانہ خیال کیے جانے کا امکان کم ہے، اگرچہ کسی ویڈیو کو منیٹائز کرنا اور پھر بھی منصفانہ استعمال کے دفاع کا فائدہ حاصل کرنا ممکن ہے۔
2۔ کاپی رائٹ والے کام کی نوعیت
خالص افسانوی کاموں کا استعمال کرنے کے مقابلے میں بنیادی حقائق پر مبنی کاموں کے مواد کا استعمال کرنا ممکنہ طور پر زیادہ منصفانہ ہے۔
3۔ مجموعی طور پر کاپی رائٹ والے کام کے سلسلے میں استعمال شدہ حصے کی مقدار اور واقعیت
اصل کام سے بڑے حصے ادھار لینے کے مقابلے میں مواد کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ادھار لینے کو منصفانہ استعمال سمجھا جانے کا زیادہ امکان ہے۔ تاہم، کچھ حالات میں چھوٹے حصے کو بھی منصفانہ استعمال کے برخلاف اہمیت دی جاسکتی ہے اگر وہ کام کی "روح" کی حیثیت رکھتا ہو۔
4۔ کاپی رائٹ والے کام کے استعمال کا اس کے امکانی بازار یا اس کی قدروقیمت پر اثر
ایسے استعمالات کا منصفانہ استعمال ہونے کا کم امکان ہے جو کاپی رائٹ کے مالک کی اپنے اصل کام سے منافع کی اہلیت کو نقصان پہنچاتے ہوں۔ عدالتوں نے کبھی کبھی پیروڈیز والے معاملات میں اس عامل کے تحت استثنی دیا ہے۔