اربوں ڈالر کے ریکوڈک مقدمے میں اہم سماعت لندن کی ایک عدالت میں 18 جنوری (آج) کو ہونے جا رہی ہے، جس میں
پاکستان پہلی بار اپنے وکلا کے ایک پینل کے ذریعے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے درخواست دائر کرے گا۔
ایک غیر ملکی عدالت میں ریکوڈک مقدمہ ہارنے کے بعد اس وقت پاکستان کو چھ بلین ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا ہے۔
برٹش ورجن آئی لینڈ (بی وی آئی) کی ایک عدالت نے نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل اور پیرس کے سکرائب ہوٹل سمیت پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی ملکیت والی تین کمپنیوں کے شیئرز کو آسٹریلوی ٹیتھان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کی درخواست پر سات جنوری کو منجمد کر دیا تھا۔