جاپان آگاہی کے سلسلے میں ،۔

جاپانی زبان میں عورت کے لئے کئی الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ،۔
اُکسّاں !،۔
ایک لفظ جو کہ اصل میں بیوی کے معنی میں ہوتا ہے لیکن اگر ایک عورت بے شک کہ شادی نہ بھی کی ہو بچے نہ بھی ہوں
اور سپرمارکیٹ میں مچھلی والے کے پاس جائے گی تو وہ اسکو اُکسّاں ہی کہہ کر بلائیں گے ،۔
اوناں !،(女)۔
یہ لفظ جو کہ لکھنے پڑھنے میں عورت کے طور پر لکھا جاتا ہے ،۔
سرکاری یا غیر سرکاری فارمون میں جسن کے تعین کے لئے بھی لکھا جاتا ہے ،۔
لیکن اس لفظ کی ادائگی سے حقیر ، عجیب یا کہ کسی اور طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے ،۔
جیسا کہ
باکا اوناں (احمق عورت) ۔
ہیدوئی اوناں ( بد اخلاق عورت )۔
ای اوناں ( خوبصورت عورت) ۔
آنو اوناں (وہ عورت ، یعنی کمتر )۔
جوسے !،۔
یہ لفظ تھوڑا احترام لئے ہوتا ہے ،۔
عمر میں بڑے یا کہ معاشرتی حثیت میں بڑے لوگ عورت کے لئے لفظ جوسے استعمال کرتے ہیں ،۔

فوجین!،(婦人)۔
یہ یہ لفظ جاپان میں رہنے والوں نے ٹی وی پر سنا ہو گا ، لیکن استعمال شائد ہی کیا ہو ،۔
انڈونیشا کے پہلے صدر سکارتو کی بیوہ یہاں ٹی وی پر نظر آتی رہتی ہیں ،۔
انکو دیوی فوجین کہہ کر بلایا جاتا ہے ، کیونکہ مصوفہ ایک صدر کی بیوی رہ چکی ہیں ،۔
سیاستدانوں یا کہ بڑی کمپنیوں کے لیڈروں کی بیویوں کو فوجین کہہ کر بلایا جاتا ہے ،۔
اپ اس کو فرانسیسی کے لفظ مادام یا کہ انگریزی کے لفظ لیڈی کی طرح کا سمجھ لیں !،۔

خاورکھوکھر!۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.