نیٹ سورسز ، مشرقی جاپان ریلوے نے جمعرات کے روز ایک نئی بلٹ ٹرین ایلفا ایکس نامی شینکانسین کی نقاب کشائی کی ہے ،۔
مشرقی جاپان ریلوے کے میاگی کین والے یارڈ پر میڈیا کو دیکھائی جانے والی اس بلٹ ٹرین کے دس ڈبے ہیں اور یہ ٹرین جمعہ کی رات سے ٹریک پر چلنی شروع ہو جائے گی ،۔
ایلفا ایکس شینکانسین ہفتے میں دو بار ٹیسٹنگ کے لئے ، سیندائی سے شین آؤموری سٹیشن کے دوران چلائی جائے گی ،۔
ایلفا ایکس شینکاسین پر دو سبز رنگ کی عمودی لائینیں بنائی گئی ہیں جو کئی پوائینٹس ہر ایک دوسری کو کراس کرتی ہوئی انگریزی کا حرف ایکس بناتی ہیں ،۔
مشرقی جاپان ریلوے کا اس ٹرین ایلفا ایکس کو 2030 ء میں چلانے کا پروگرام ہے ،۔
مشرقی جاپان ریلوے ہوکائدو شینکانسن کا ٹریک بنا رہی ہے جو کہ 2030ء میں مکمل ہوگا ، ہوکائیدو شینکانس ٹریک کی تکمیل پر ایلفا ایکس بلٹ ٹرین توہوکو اور ہوکائیدوشینکانسن روٹ پر 360 کلومیٹر فی گھنٹہ کہ رفتار سے چلا کرئے گی ،۔