ٹیوٹا کی گاڑی اپ چاند پر بھی چلے گی ،۔

Khawar khokhar

خاور کھوکھر

ٹیوٹا کی گاڑی اپ چاند پر بھی چلے گی ،۔

زمین کے سات برِاعظم تو سکولوں میں پڑھائے جاتے رہے ہیں ، لیکن اس سال سے آٹھویں بر اعظم کی باتیں بھی ہو رہی ہیں جو کہ انے والے سالوں میں نصاب میں شامل ہوں گی ،۔

جی ہاں ، زمین کا آٹھواں بر اعظم  ہے چاند !م،

چاند جس کو  برصغیر میں چندا ماموں کہا جاتا ہے ،۔

جاپان کی خلائی تحقیق کی ایجنسی جاکسا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  ایجنسی ٹیوٹا موٹر کے ساتھ تعاون کر رہی ہے کہ ٹیوٹا کی بنائی ہوئی گاڑی چاند پر جائے گی ،۔

چاند پر جانے والے مشن میں یہ کسی بھی کار میکر کمپنی کی پہلی فل فلیگ  انٹری ہو گی ،۔

ٹیوٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر جانے والے انسانی مشن کے لئے لُونر روّو نام کی گاری تیار کی جارہی ہے ،۔

لُونر ، فرانسیسی زبان میں چاند کو کہتے ہیں ،۔

جاپان نے 2017ء میں ایک پلان تیار کیا تھا کہ  2030 ء تک انسانی مشن کو چاند پر بھیجنا ہے ،۔

ٹیوٹا  کمپنی اس مشن کے لئے جاکسا (JAXA) کے ساتھ مل کر چل رہی ہے ،۔

امریکہ کے انسانی مشن کے چاند پر چہل قدمی کرنے کے پچاس سال بعد اب جب کہ چاند کو زمین کا آٹھواں بر اعظم کہا جا رہا ہے تو اس معاملے میں چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی دوڑ میں کئی ممالک کوشش کر رہے ہیں ،۔

امریکہ  2024ء تک ایک غیر جانبدار وہیکل چاند پر اتار رہا ہے ،۔

اب تک چاند پر پہنچنے والی اقوام  میں روس اور امریکہ ہیں

جبکہ پچھلے مہینے چین کا ایک سپیس کرافٹ بھی چاند پر لینڈ کر چکا ہے ،۔

مستقبل قریب میں اسرائیل  بھی چاند پر لینڈ کرنا چاہتا ہے ، جس کے لئے اسرئیل نے اپنا  سپیس کرافٹ لانچ کر رہا ہے ،۔

تحریر خاور کھوکھر

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.