اوساکا جاپان کے پرائمری سکولوں میں سمارٹ فون کی اجازت ،۔

اوساکا جاپان کے پرائمری سکولوں میں سمارٹ فون کی اجازت ،۔

نیٹ سورسز ایتا کورا : اوساکا کی پرفیکچرل انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انے والے تعلیم سال جو کہ اپریل سے شروع ہو رہا ہے، اس میں مڈل اور پرائمری سکول کے طالب علموں کو سمارٹ فون ساتھ لانے کی اجازت دی جائے ،۔

ایجوکیشن ، کلچر، سائینس اور ٹکنالوجی کی وزارت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے سمارٹ فون ساتھ لانے کی مشروط اجازت دی ہے ،۔

سن 2009 ء میں وزارت نے سکولون میں سمارٹ فون لانے پر پابندی عائد کی تھی  تاکہ طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں  میں مسئلہ نہ ہو ،۔

پچھلے سال جون میں آنے والے زلزلے  سے جس میں اوساکا کے ایک پرائمری سکول کی دیوار گر گئی تھی ، اس زلزلے کے بعد طالب علموں کے والدین نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ بچوں کے پاس فون نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بچوں کی خیریت پر سخت پریشانی کا سامان کرنا پڑا تھا ،۔

والدین کی اس پریشانی کی وجہ سے مڈل اور پرائمری سکول کے بچوں کو سمارٹ فون ساتھ لانے کی اجازت تو دی گئی ہے

لیکن سماجی روئے بنانے کی تعلیم کے لئے کلاسز کے دوران طلاب علموں کو اپنے فون بستوں میں بند رکھنے کے اصول کی پابندی کرنی ہو گی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.