جاپان متعلق آگاہی کے سلسلے میں ایک ویڈیو ۔
جاپان میں یہ سال اولمپک کیمز کے انعقاد کا سال ہے
جاپان مسلمان ممالک کے کھلاڑیوں ان کے سپوٹروں اور دیگر شائقین کو وارم ویلکم کرنے کے لئے ان کی عبادات کا بھی انتظام کرتا ہے ،۔
ٹوکیوں میں جہاں ہوٹلوں اور پارکنگز میں نماز ادا کرنے کے مصلے مہیا کئے جا رہے ہیں ،۔
وہیں جاپان کی ایک فلاحی تنظیم نے چلتی پھرتی مسجد بنائی ہے ،۔
مسجد ایک ٹرک پر بنائی گئی ہے جس کی شکل بس کی طرح ہے ،۔
یہ بس نما مسجد کہیں بھی پارک کر کے اس کے پچھلا حصہ کھول کر سیڑھیاں بن جاتی ہیں اور دونوں اطراف کو کھول کر اڑتالیس سکوائیر میٹر کا مصلہ بن جاتا ہے ،۔
نماز کی ادائیگی کے پہلے وضو کرنے کے لئے ٹوٹیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے ،۔
مسجد میں عربی زبان میں تعزئے تغرے بھی لگائے گئے ہیں ،۔
یہ موبائل مسجد جاپانی تکنیک اور مہارت کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی رسپکٹ کرنے کی روایت کا بھی شہکار ہے ،۔