صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

رام پرساد بسمل.jpg

رام پرساد بسمل (پیدائش : 11 جون، 1897ء - : 19 دسمبر، 1927ء) ہندوستان کے ایک انقلابی اور معروف مجاہد آزادی تھے نیز وہ معروف شاعر، مترجم، ماہر السنہ، مورخ اور ادیب بھی تھے۔ ہندوستان کی آزادی کے لیے ان کی کوششوں کو دیکھ کر انگریزوں نے انہیں خطرہ جانتے ہوئے پھانسی کی سزا دے دی تھی۔

وہ کانگریس کے رکن تھے اور ان کی رکنیت کے حوالے سے کانگریسی رہنما اکثر بحث کرتے تھے، جس کی وجہ بسمل کا آزادی کے حوالے سے انقلابی رویہ تھا، بسمل کاکوری ٹرین ڈکیتی میں شامل رہے تھے، جس میں ایک مسافر ہلاک ہو گيا تھا۔ 11 جون 1897ء (ہندو جنتری کے مطابق بروز جمعہ نرجلا ایکادشی بكرمی سن 1954) کو اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں پیدا ہوئے۔ رام پرساد کو 30 سال کی عمر میں 19 دسمبر 1927ء (پیر پوش کرشن نرجلا ایکادشی (جسے سپھل ایکادشی بھی کہا جاتا ہے) بكرمی سن 1984) کو برطانوی حکومت نے گورکھپور جیل میں پھانسی دے دی۔

حالیہ واقعات

  • 13 جون، خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں، ایک جاپانی اور ایک ناروی پر حملہ، امریکا اور سعودی عرب نے ایران پر الزام لگا دیا۔
  • 10 جون، چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق بل کے خلاف ہانگ کانگ میں ایک ملین زائد افراد کا احتجاج۔
  • 6 جون، میٹ فریڈرکسن کی قیادت میں سوشل ڈیموکریٹ اور اس کے اتحادیوں نے ڈنمارک کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی۔
  • 2 جون، وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ میں شامل 56 میں سے 22 وزرا کے خلاف مختلف مجرمانہ مقدمات درج ہیں 16 وزرا نے اپنے خلاف اقدام قتل اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے جیسے سنگین جرائم کے مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔

آج کا دن

ویکیپیڈیا سے وابستہ ہوں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 146,787 مضامین موجود ہیں۔

آج کا لفظ

1
عموماً کہا جاتا ہے: عوام اسے تسلیم نہیں کرتی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: عوام اسے تسلیم نہیں کرتے
اس لیے کہ: اردو میں لفظ عوام کو مونث استعمال کرنا سنگین غلطی ہے، یہ لفظ عامہ کی جمع ہے لہذا اسے جمع مذکر کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ (نور اللغات)

آج کی بات

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

ویکیپیڈیا کے صارفین

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 96,362 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ

Philippe Grenier.jpg

 • … بحیرہ مردار کرہ ارض کی سب سے نیچی سطح ہے، 2013ء کے ریکارڈ کے مطابق اس کے کنارہ کا سطح سمندر تقریباً 400 میٹر ہے۔
 • … سنہ 1896ء میں ایک فرانسیسی فلپ گرینیر (تصویر میں) فرانس کی قومی اسمبلی کے سب سے پہلے مسلم رکن منتخب ہوئے تھے۔
 • … روس جغرافیائی اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
 • … جامعہ زیتونہ تاریخ کی سب قدیم یونیورسٹی ہے، اس کے بعد جامعہ قرویین پھر جامعہ ازہر کا نمبر آتا ہے۔
 • … انسان کے ذریعہ تعمیر شدہ عمارتوں میں سب سے بلند اور لمبی عمارت ہونے کا اعزاز برج خلیفہ کو حاصل ہے، جو تقریباً 828 میٹر بلند ہے۔

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 146,787 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


ہمارے ساتھ سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png
(واضح رہے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے غیر دفتری حلقے اور صارفین کی اپنی کوششیں ہیں)

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!