ring لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ring لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 13 اگست، 2014

ایک قدیم پتھر ۔۔۔ عقیق

aqeeq-08اس خوبصورت پتھر کو اردو اور فارسی میں عقیق، عربی میں عقیق یمنی ، سنسکرت میں بلیک اور انگریزی میں اگیٹ اور کارنیلین کہا جاتا ہے۔ویسے یہ خوبصورت پتھر کورز اور واگٹس کے نام سے بھی موسوم ہے۔

عقیق مذہبی پتھروں میں شمار ہوتا ہے۔زیادہ تر اس پتھر کو فقیر، جوگی ، سادھو ،صوفیائے کرام،سنیاسی اور درویش لوگ اپنے اپنے شوق اور مذہبی اعتقاد کی وجہ سے پہنتے ہیں۔
عقیق بے شمار رنگوں میں پایا جاتا ہے مثلاً دودھیا ، زرد ،زردی مائل ، سرخ ، سرخی مائل ،سفید مٹیالا،نیلا ،ہرا۔کالا

یمنی عقیق جو دنیا میں بہترین شمار ہوتا ہے کلیجی یا اینٹ کے رنگ کا ہوتا ہے۔

عقیق کا مزا پھیکا اور مزاج سرد اور خشک ہوتا ہے ۔یہ بے حد قدیم پتھر ہے ۔تاریخ کے مطابق یہ پتھربارہ سو سال قبل مسیح سے استمال میں آرہا ہے۔

کیمیاوی اجزا
1۔ آئیرن
2۔ بیریم
3 ۔ زرکونیم
4 ۔کیکسائڈ
5 ۔کواٹرز اس کے خصوصی مرکبی اجزا ہیں

اقسام:۔
عقیق کی بے شمار قسمیں ہیں،مشہور اقسام درج ذیل ہیں
1۔عقیق یمنی ( تازہ کلیجی کا رنگ)
2۔عقیق کوری یا مصری عقیق جو زیادہ تر سبز،سیاہ اور خاکی رنگ کا ہوتا ہے۔
3۔عقیق ربنی (ابن عقیق ریشمی لچھوں کی سی بناوٹ والا)
4۔عقیق پلاسمی (سفید اور زرد کی ملاوٹ والا یہ عقیق سبز و کپاہی ہوتا ہے۔
5 ۔عقیق شجری یا نباتاتی ۔۔۔ اس عقیق میں درخت کی شاخوں جیسے ریشے ہوتے ہیں
6۔عقیق سلیمانی۔۔۔ اس عقیق میں گول نشان ہوتے ہیں اور اس کے طبقوں کے رنگ شوخ ہوتے ہیں۔مصر میں سیاہ رنگ کے عقیق کو سلیمانی عقیق کہا جاتا ہے
7۔عقیق ماسی ۔۔۔یہ بھورے رنگ کا دھاری دار ہوتا ہے
8 ۔عقیق صفاقہ ۔۔۔ ایسا عقیق جس کی چمک دھندلی ہوتی ہے اور یہ صاف نہیں ہوتا
9 ۔ابلقی عقیق ۔۔۔ یہ عقیق قدرے سیاہ اور سفید ہوتا ہے
10 ۔ عقیق ذوطبقاتی یا جوزین جس میں ابر کی پرت نمایاں ہو
11 ۔عقیق چشمی ۔۔۔ اس عقیق کی بناوٹ آنکھ کی مانند ہوتی ہے ایسے کہ جیسے گول دھاریوں کے مرکز میں ایک نقطہ ہو۔
12 ۔قوس قزی عقیق ۔۔ایسا عقیق جس میں قوس قزح کے رنگوں کی ملاوٹ ہو
13 ۔ ڈوری دار عقیق ۔۔اس میں مختلف قسم کی دھاریاں ہوتی ہیں
14 ۔جگری عقیق۔۔۔اس عقیق کا اندرونی رنگ بیرونی رنگ سے زیادہ سرخ ہوتا ہے
15 ۔ابقی عقیق۔۔۔ یہ عقیق کچھ سفید اور کچھ سیاہ ہوتا ہے

عقیق کو اگر سلور نائٹریٹ تیزاب میں بھگو کر سورج کی تیز شعاؤں میں رکھیں تو اس میں عارضی اور نقلی رنگ آجاتا ہے اور سہاگہ کے تیزاب میں رکھنے سے یہی نقلی رنگ اتر جاتا ہے۔

مصر میں سبز رنگ کے عقیق کو انناس ، سیاہ کو سلیمانی، اور خاکی عقیق کو کوری کہتے ہیں۔عقیق چونکہ یمن میں بکثرت ملتا ہے اس لئے یمن کے اچھے اور عمدہ نگوں کو یمنی عقیق کہا جاتا ہے۔

اچھا اور عمدہ عقیق یمن ،مصر ، افغانستان ، عرب ، برازیل اور دریائے روم کے کنارے پایا جاتا ہے۔سب سے زیادہ کھمباتی عقیق ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔

مزید تفصیلات اور خریداری کے لئے نانامانا کی سائٹ کا وزٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔۔