ٹارزن کار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

2004 میں ریلیز ہوئی اجے دیوگن کی فلم ٹارزن   میں استعمال ہوئی اسپورٹس کار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جسے دیکھنے کے بعد ہر ایک افسردہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  فلم ٹارزن میں استعمال ہوئی اسپورٹس کار کی نئی تصاویر  فیس بک صارف کی جانب سےسوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی ہے جس میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی سی کی تیار کردہ اسپورٹس کار آج کل کباڑ میں پڑی ہے

گاڑی سے متعلق کہا جاتا ہے یہ گاڑی فلم کے فلاپ ہونے کے باعث یہ گاڑی آج تک مارکیٹ میں لانچ نہیں کی گئی ہے کیونکہ فلم کی پوری کہانی ہی گاڑی کے اردگرد گھومتی ہے ۔ یہ گاڑی ٹیوٹا کے 1991میں آئے ماڈل پر بیسڈ تھی اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 2کروڑ روپے رکھی گئی  لیکن 2006 کے بعد اسے 35لاکھ میں فروخت کرنے کی کوشش کی گئی  لیکن اس کے باوجود گاڑی کو اس کا خریدار نہ مل سکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں