وزیراعظم کا 340 میگاواٹ کے ایٹمی پلانٹ کا افتتاح

وزیراعظم خاقان عباسی نے جشمہ کے مقام پر 340 میگاواٹ کے ایٹمی (نیوکلیئر ) پلانٹ کا افتتاح کیا جس سے پاکستان کو  کسی حد تک بجلی بہران پر قابو پانے میں مدد ملے  گی۔

اس پلانٹ کی تعمیر 2016 میں شروع کی گئی تھی اور ایک سال کے قلیل عرصے میں اس کو مکمل کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ایک طرف جہاں اس کی تعمیر سے بجلی کی کمی کو پورا کیا جائے گا وہی دوسری طرف ماحولیاتی خرابی سے بھی بچا جاسکے گا۔

انہوں نے اس پروجیکٹ کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ویشن قرار دیا اور  کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت اس سال کے آخر تک لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرلے گی۔

جشمہ میں تین یونٹس پہلے سے ہی بجلی پیدا کر رہے تھے اور یہ اس میں ایک اضافہ ہے، کراچی میں بھی اسی طرح کے دو یونٹ زیر تعمیر ہے جن کے باری میں امید کی جارہی ہے کہ وہ 2020 ہر 2021 میں مکمل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں