جمعرات، 6 جولائی، 2017

اردو میں مفت بلاگ اور ویب سائٹ بنائیں ۔۔۔ انتہائی آسان

دس منٹ میں اپنی ویب سائٹ کے مالک بنیں
آپ شہر میں رہتے ہوں یا شہر سے دور کسی دیہات گاؤں میں ۔۔۔اب آپ اپنی آواز ساری دنیا میں بڑی آسانی سے پہنچا سکتے ہیں ۔۔تو آئیے دیر کیسی ۔۔۔نیچے دی گئی ویڈیو کو سنئے شئیر کیجئے یا کسی کو بھی بانٹئے ۔۔۔

پیر، 3 جولائی، 2017

پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کی خوفناک سازش کے خلاف احتجاج

پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) میں عید کے مزاحیہ مشاعرے ‘‘ ہنسنا منع ہے ‘‘ کے دوران ایک شاعر ‘‘ جواد احمد جواد ‘‘ نے اپنی شاعری میں انتہائی بد تہذیبانہ اور بد تمیزانہ انداز میں ہمارے پشتون بھائیوں اور اور ان کے کلچر جو کہ‘‘ پاکستانی کلچر ‘‘ ہے کا تمسخر اُڑایا ہے ۔۔۔ جس کی ہم تمام پاکستانی پر زور مذمت اور احتجاج کرتے ہیں ۔۔۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزاحیہ شاعری کے پرڈیوسر کو برطرف کیا جائے اور پی ٹی وی چئیر مین کی جواب طلبی کی جائے ۔اور اس بدتمیز شاعر پر
تاحیات پی ٹی وی پر شاعری کرنے پر پابندی لگائی جائے ۔۔۔

پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کو پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے والے پروگرامز ، افراد پر سختی سے پابندی عائد کرنی چاہئے ۔۔۔ دیکھا جائے تو یہ کوئی معمولی واقع نہیں ہے ۔۔۔ اس سے صرف پختون بھائیوں ہی کے جزبات مجروح نہیں ہوئے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے جزبات مجروح ہوئے ہیں ۔اس لئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پختون ہوں ، بلوچی ہوں، پنجابی ہوں ، سندھی ہوں ، سرائیکی ہوں یا کہ کسی اور زبان سے متعلق ہوں ۔۔۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارا کلچر پاکستانی ہے ۔۔۔۔ لسانی بنیاد پر تقسیم کرنے والوں ملک دشمن عناصر چاہے وہ کوئی بھی کیوں نہ ہو ۔۔۔۔ ہم اس کی پر زور مذمت اور بھرپور احتجاج کرتے ہیں

مزاحیہ شاعری کے بہت سے طریقے ہیں ۔۔۔ مگر ان جیسے جاہل شاعروں کو یاد رہنا چاہئے کہ مزاح اور طنز میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔۔۔ مزاح برداشت ہو سکتا ہے ۔۔ طنز نہیں اور طنز بھی ایسا جس میں پاکستانی افراد کو تضحیک کا نشانہ بنایا جائے ۔۔۔ یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔

جیسے پنجابی ہماری مادری زبان ہے اسی طرح پشتو بھی ہماری مادری زبان ہے اسی طرح سندھی ، بلوچی ، سرائیکی اور دئگر پاکستان میں بولی جانے والی زبانیں ہماری مادری زبان ہیں۔۔کیونکہ پاکستان ہماری ماں ہے اور اس ماں کی گود میں ہم سب پلے بھڑے ہیں ۔۔۔ ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے
کہ کسی بھی طریقے سے ہمارے درمیان تفرقہ ڈالنے یا ڈلوانے کی کوشش کی جائے ۔۔۔

ہفتہ، 1 جولائی، 2017

گوگل ایڈ سینس سے ہزاروں روپے کمائیں ۔۔ آزمودہ نسخہ

گوگل ایڈ سینس گوگل کے وہ اشتہارات ہیں جن کو ویب سائٹس یا بلاگ پر لگا کر پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔یہ پہلے صرف انگلش کی ویب سائٹ پر ہی لگائے جا سکتے تھے ۔۔۔ ابھی دو تین دن پیشتر ہی گوگل نے یہ سروس اردو یونی کوڈ یعنی اردو تحریری ویب سائٹ اور بلاگ والوں کے لئے بھی مہیا کر دی ہے ۔۔۔ اس سلسلے میں آپ کی آگاہی کے لئے اردو میں گوگل ایڈ سینس کے بارے میں یہ آسان سی ویڈیو بنائی ہے جس سے آپ کو گوگل ایڈ سینس کو سمجھنے میں آسانی پیش آئے گی ۔
ویڈیو سنئے اور نیک نیتی سے محنت کیجئے اگر نیک نیتی سے محنت کریں گے تو اس کا پھل بھی آپ کو اچھا ملے گا

https://youtu.be/uQJPYVpxjCE