2015 میں عدنان سرور نے اپنی پہلی فیچر فلم بنائی۔ اس کا نام تھا ’شاہ‘ اور وہ
پاکستان کے مایہ ناز باکسر حسین شاہ کی زندگی پر مبنی تھی، جنھوں نے
1988 میں سیول (کوریا) کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن جنھیں بیشتر لوگ بھُلا چُکے تھے۔
’شاہ‘ کے مرکزی اداکار، لکھاری، موسیقی کے کمپوزر، ہدایتکار اور پروڈیوسر سب کچھ عدنان سرور خود ہی تھے۔ اور اگرچہ یہ فلم نہایت ہی کم پیسوں میں بنائی گئی تھی اور اس میں بہت سی تکنیکی خامیاں بھی تھیں، اس فلم نے فلم بینوں کے دل جیت لیے کیونکہ اس کی کہانی اور اس کی فلمسازی کا جذبہ لوگوں کی دلوں کو چھوُنے میں کامیاب رہا۔