جمعرات، 29 جون، 2017

ساتوں رنگ ۔۔۔۔ ناصر کاظمی کے دیوان اور مختلف اشعار کا انتخاب

ناصر کاظمی ایک بلند پایہ شاعر تھے ۔۔ ان کی شاعری اپنی مثال آپ ہے ۔۔ساتوں رنگ میں اعجاز عبید صاحب نے ناصر کاظمی کے دیوان اور مختلف کتب سے بہترین اشعار کا انتخاب کیا ہے ۔ساتوں رنگ کتاب ورڈ فارمیٹ میں پیش کی جارہی ہے جسے آپ یہاں سے کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

ساتوں رنگ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا

آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مصیبت میں عجب یاد آیا

دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا

تیرا بھولا ہوا پیمانِ وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا

پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہرِ طرب یاد آیا

حالِ دل ہم بھی سُناتے لیکن
جب وہ رُخصت ہوا تب یاد آیا

بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا