اتوار، 29 جون، 2014

قرآن کریم کی تفسیر ابن کثیر ڈاؤنلوڈ کریں

Tafseer-Ibne-Kaseerقرآن کریم کی تفسیر ‘‘ تفسیر ابن کثیر ‘‘ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اور اس تفسیر ابن کثیر کو امام المفسرین حافظ عماد الدین نے تالیف کیا ہے ۔ یہ قرآن پاک کی ایسی مستند ترین تفسیر ہے جس پر تمام مسالک کے علماء کرام متفق ہیں بلکہ یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ بہت سے نامور علماء کرام کی لکھی گئی تفاسیر میں تفسیر ابن کثیر سے حوالہ جات دئے گئے ہیں۔قرآن کریم کی تفسیر ابن کثیر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ اس کے تمام حوالہ جات مستند احادیث کو مد نظر رکھ کر دئے گئے ہیں۔تفسیر ابن کثیر ایسی مستند تفسیر ہے جس پر آج تک کسی بھی مسلک کے عالم یا مفتی صاحبان نے اعتراض نہیں کیا۔

تفسیر ابن کثیر پی ڈی ایف میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

تفسیر ابن کثیر ورڈ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

تفسیر ابن کثیر ورڈ فارمیٹ میں مہیا کرنے کے لئے میں خصوصاً محترم اعجاز عبید صاحب ، اردو محفل اور ساتھ ساتھ اردو محفل لائبریری کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت سے انٹرنیٹ کی دنیا میں یونی کوڈ کتابوں کے حصول کو آسان اور مفت بنا دیا۔



ہفتہ، 28 جون، 2014

آسان ترجمے کے ساتھ قرآن کریم ڈاؤنلوڈ کریں

q-0001قرآن مجید کا یہ ترجمہ حافظ نذر احمد کا لکھا ہوا ہے اور اس ترجمہ کو تمام مسالک کے علما کرام نے متفقہ طور پر منظور کیا ہوا ہے جبکہ اس ترجمے پر تینوں مسالک کے علماء کرام نے نظر ثانی کر کے اسے متفقہ طور پر منظور کیا ہے ۔

قرآن مجید کا یہ ترجمہ کئی اعتبار سے منفرد ہے ۔ یعنی کہ قرآن پاک کے ہر لفظ کا جدا جدا ترجمہ اور ساتھ ہی مکمل آسان ترجمہ شامل ہے ۔قرآن کے اس ترجمے کی خوبی یہ ہے کہ عربی سے ناواقف بھی چند پارے پڑھ کر آسانی سے ترجمہ قرآن سمجھ سکتا ہے۔

آسان ترجمے کے ساتھ قرآن کریم یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں




جمعہ، 27 جون، 2014

کاروباری ڈاکو

grocery-009ڈاکوؤں کی بھی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں ۔ایک ڈاکو وہ ہیں جو سرعام اسلحے کے زور پر ڈکیتی کر گذرتے ہیں اور ایک وہ ڈاکو ہیں جو قانون کے زور پر سرعام ڈکیتی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ایک وہ بھی ڈاکو ہیں جن کو عوام اپنے ہاتھ سے منتخب کرتی ہے اور ایک وہ بھی ڈاکو ہیں جو دل و جگر کی ڈکیتی کرتے ہیں جس سے بندہ شاعر بن جاتا ہے۔اور بھی بہت سے ڈاکو ہیں جن کا ذکر خیر پھر کسی وقت پر چھوڑتے ہیں ۔آج ہم صرف کاروباری ڈاکوؤں پر بات کریں گے جن سے بندہ ہر لمحہ لٹتا رہتا ہے ۔

اگر آپ کسی دوکان ، ڈیپارٹمینٹل سٹور پر جاتے ہیں اور وہاں سے پانچ چھ سے زیادہ چیزوں کی خریداری کرتے ہیں تو سو میں سے ساٹھ فیصد دوکاندار یا کیش کاؤنٹر والے ایسے ہوں کہ آپ کی آنکھوں کے سامنے آپ سے ڈکیتی کر گذریں گے ۔ہوتا کچھ یوں ہے کہ یہ دوکاندار تمام چیزوں کا حساب کتاب کرتے ہوئے آخر میں ٹوٹل زیادہ لگا دیتے ہیں ۔اگر کسی نے ٹوٹل کر لیا تو اوہو غلطی ہو گئی کہہ کر آپ کو آپ کے زائد پیسے واپس کر دیتے ہیں۔
سو میں سے نوے لوگ پرچی یا بل بغیر دیکھے جیب میں رکھ لیتے ہیں اور جتنے پیسے دوکاندار یا کیشئر کہتا ہے اسے ادا کر دیتے ہیں ۔ان میں سے بھی دو سے تین فیصد لوگ گھر جا کر بل چیک کرتے ہیں ورنہ وہ بل اگلے دن کوڑے کے ڈھیر میں پڑا سرعام ڈکیتی پر منہہ چڑا رہا ہوتا ہے،

عورت یا مرد سبزی والے کے پاس جاتا ہے تین چار سبزیاں خرید کر صرف یہ پوچھا جاتا ہے کہ کتنے پیسے ہوئے ۔۔۔اب سبزی والا حساب کتاب لگا رہا ہوتا ہے ۔۔۔بیس ، پینتیس، چالیس ۔۔ فلاں فلاں۔۔ دو سو بیس روپے ہوگئے بی بی جی یا صاحب جی ۔۔۔۔۔ اب بی بی جی یا صاحب جی کے ساتھ سبزی کی دوکان پر دو تین گاہک اور بھی کھڑے ہوں تو بی بی جی یا صاحب جی اپنی شو بازی، جھوٹی انا کے چکر میں حساب کتاب نہیں کریں گے فوراً پیسے نکال کر سبزی والے کو پکڑا دیں گے ۔۔۔اگر آپ یہی حساب کتاب کریں گے سو میں سے اسی فیصد سبزی فروش کاروباری ڈاکو کا خطاب پائیں گے۔

کیک اینڈ بیکس ، گورمے بیکری ، گورنمنٹ اور پرائیویٹ یوٹیلیٹی سٹورز کی ‘‘ زیادہ تر ‘‘ شاخوں کے کیش کاؤنٹر پر یہی صورتحال ہے ۔۔۔ کہ آپ آٹھ دس چیزیں خریدتے ہیں ۔اس میں یا تو ایک آدھ چیز زیادہ ڈال ( جو کہ آپ نے لی نہیں ہوتی۔اور آپ کو دی بھی نہیں جاتی ) کر زیادہ پیسے وصول کئے جاتے ہیں یا ٹوٹل غلط بتا کر زیادہ پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔

سننے میں آیا ہے کہ بڑے بڑے ڈیپارٹمینٹل سٹور کے کیشئر پوش علاقوں میں اپنی تعیناتی کروانے کی سفارش کرواتے ہیں اور کچھ تو اپنی تعیناتی کے عوض بہت سی رشوت بھی دیتے ہیں کیونکہ وہاں کے نوے سے زائد فیصد لوگ بل لینا ہی گوارا نہیں کرتے۔کیونکہ ان کو بل لینے سے بھی بے عزتی ہونے کا ڈر رہتا ہے

دو دن بعد رمضان کی آمد ہے اور رمضان المبارک میں یہ کاروباری ڈکیتی عروج پر ہوگی کیونکہ ثواب کمانے کا یہ موقع پھر ملے یا نہ ملے اور یہ بھی تو ہے نا کہ اگلا سال کس نے دیکھا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منگل، 24 جون، 2014

زمین ڈاٹ کوم کے زیر اہتمام لاہور میں بلاگرز میٹ اپ

جوں جوں انٹر نیٹ ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے ۔آن لائن خریدوفروخت کو بھی محفوظ کر دیا گیا ہے۔اس لئے اب پاکستان میں بھی زیادہ تر لوگ تمام چیزیں آن لائن خریدنے میں دلچسپی لینے لگے ہیں ۔دیکھا جائے تو پوری دنیا میں زیادہ تر لوگ اب ہر قسم کی خریداری آن لائن کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں گذشتہ روز پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کوم کی جانب سے لاہور کے علاقے گلبرگ میں کیفے اپ سٹیرز میں ایک بلاگر میٹ اپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کے بلاگرز کے علاوہ صحافت،کیمونیکیشن اور آئی ٹی سے متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے کیونکہ اس ویب سائٹ کے زریعہ سے پوری دنیا سے روزانہ سینکڑوں لوگ آن لائن جائیداد کی خریدوفرخت میں حصہ لیتے ہیں ۔پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم کی ابتدا دو بھائیوں مسٹر ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے 2006 میں کی ۔یہ ویب سائٹ اتنی مشہور ہوئی کہ اگلے ہی سال 2007 میں ‘‘ سی این بی سی ‘‘ نے اسے پاکستان کی بہترین ویب پراپرٹی پورٹل کے ایوارڈ سے نوازا۔سٹاف کی مسلسل محنت اور عوام کی آن لائن پراپرٹی کی خریدوفروخت میں دلچسپی کی وجہ سے 2009 ایک ہزار چار سو چوبیس اسٹیٹ ایجینسیز سے اس کے روابط استوار ہوئے جنہوں نے جائیداد کی خریدو فروخت کے سلسلے میں زمین ڈاٹ کوم کی ویب سائٹ کا استمال کیا۔جبکہ اسی سال دنیا سے آٹھ لاکھ چوالیس ہزار سات سو چھبیس لوگوں نے اس سائٹ کا وزٹ کیا۔2010 میں پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم کی اس ویب سائٹ کے ایک لاکھ نو سو چھیاسٹھ اسٹیٹ ایجینسیز سے روابط استوار ہوئے جبکہ اس سال ویب سائٹ پر پوری دنیا سے آنے والے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ آٹھ ہزار چھ سو پینتالیس تک پہنچ چکی تھی۔اسی طرح 2012 کے آخر تک پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم کی ویب سائٹ پر سالانہ لوگوں کی تعداد دو کروڑ چون لاکھ تین ہزار چار سو اکتیس تک پہنچ چکی تھی جبکہ پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق اس ویب سائٹ کے روابط تین ہزار پانچ سو ستاسی اسٹیٹ ایجینسیز سے ہو چکے تھے جو کہ زمین ڈاٹ کوم کو مسلسل استمال کر رہی تھیں۔
پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم نے 2013 میں انگلش زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی اپنی ویب سائٹ کا ترجمہ کر دیا تاکہ اردودان طبقہ بھی اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکے۔اسی سال زمین ڈاٹ کوم کو موبائل پر استمال کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی فورم کا اجراء بھی گیا گیا۔دوہزار تیرہ میں ہی زمین ڈاٹ کوم کے ملک بھر سے چار ہزار پانچ سو اسٹیٹ ایجینسیز سے روابط استوار ہو چکے تھے جو مسلسل پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق اس ویب سائٹ کو استمال کر رہے تھے جبکہ اس سال ویب سائٹ پر لوگوں کی سالانہ تعداد چار کروڑ انتیس لاکھ تین ہزار پانچ سو اکیانوے تک پہنچ چکی تھی جبکہ سوشل میڈیا میں فیس بک پر اس کے چاہنے والوں کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کر چکی تھی ۔

۔2014 میں پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم کی اس ویب سائٹ کے کراچی، اسلام آباد آفس کے علاوہ لاہور آفس کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔زمین ڈاٹ کوم کا 120 سے زائد افراد پر مشتمل محنتی سٹاف پاکستان اور پاکستان سے باہر کے رہنے والے لوگوں کو دن رات پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق ایک بہترین سروس مہیا کر رہا ہے۔زمین ڈاٹ کوم نے پراپرٹی سے متعلق حال ہی میں اپنے میگزین کا بھی اجرا کر دیا ہے جبکہ پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق زمین ڈاٹ کوم کے پانچ ہزار اسٹیٹ ایجینسیز سے روابط استوار ہو چکے ہیں اور فیس بک پر اس کے چاہنے والوں کی تعداد دولاکھ ستر ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

تمام تصاویر البم میں دیکھنے اور ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کر کے میری گوگل پروفائل پر جائیں

[gallery ids="1398,1399,1400,1401,1402,1403,1404,1405,1406,1407,1408,1409,1410,1411,1412,1413,1414,1415,1416,1417,1418,1419,1420,1421,1422,1423,1424,1425,1426,1427,1428,1429,1430,1431,1432,1433,1434,1435,1436,1437,1438,1439,1440,1441,1442,1443,1444,1445,1446,1447,1448,1449,1450,1451,1452,1453,1454,1455,1456,1457,1458,1459,1460,1461,1462,1463,1464,1465,1466,1467,1468,1469,1470,1471,1472,1473,1474,1475,1476,1477,1478"]

جمعرات، 12 جون، 2014

شب برآت اور لُچی

wpid-20140612_153828.jpg
یہ "" لُچی "" ہے . لفنگ پنے سے اس کا کوئی تعلق نہی اور نہ ہی یہ لفنگی کی بہن ہے.. اس کا کردار صرف اتنا ہے کہ خوشی کے موقع خاص  کر شب برآت کے موقع پر خالص دیسی گھی سے تیار کردہ حلوہ کے ساتھ بانٹی یا کھائی جاتی ہے... یہ پوڑی سے بڑی ہوکر قتلمے کے قد سے جا ملتی ہے شاید اس لئے کچھ لوگ اسے قتلمے کی محبوبہ بھی قرار دیتے ہیں
کل شب برآت ہے پاکستان میں اسے "" لُچی "" کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے

منگل، 10 جون، 2014

فیض احمد فیض کی شاعری ڈاؤنلوڈ کریں

فیض احمد فیض کی شاعری یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

ڈاکٹر شکیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فیض احمد فیض برصغیر کی تہذیب کی جمالیات سے رشتہ رکھتے ہں جس کی جڑیں اس زمین کی گہرائیوں مںو پیوست اور دور دور تک پھیلی ہوئی ہں ، جس کی خوبصورت روایتیں تاریخ مں مسلسل سفر کرتی رہی ہںت اور جس نے اس عہد مںا اپنی تاریخی، سماجی اور سیاسی حیثیتوں کو زندگی کی معنویت کے ساتھ اُجاگر کر رکھا ہے۔
فیض احمد فیض کی شخصیت کا ارتقاء اسی تہذیب مںت ہوا ہے، ان کی شاعری اسی تہذیب کی جمالیات کے مختلف پہلوؤں کو پیش کرتی ہے، ان پہلوؤں اور جہتوں کو ’ہیومنزم‘ کے جمالیاتی مظاہر سے تعبیر کرنا مناسب ہوگا۔ فیض احمد فیض کا اپنا منفرد رومانی،جمالیاتی شعور و احساس ہے جو اس عہد کی دین ہے۔ ’ہیومنزم‘ کے جمالیاتی مظاہر، معاشرے کے مختلف طبقوں کے احساس و شعور کا حصہ بن کر ’’جمالیاتی ثقافت‘‘ کی حیثیت اختیار کر لیتے ہںخ ۔


میں فیض احمد فیض کی اس قیمتی شاعری کے لئے اردو محفل خصوصاً اعجاز عبید صاحب ، جویریہ مسعود صاحبہ ، منصور قیصرانی صاحب ، فرخ منظور صاحب سیدہ شگفتہ صاحبہ ، نبیل نقوی صاحب ، شعیب افتخار (فریب) صاحب، محب علوی صاحب، رضوان صاحب ، شمشاد صاحب سید اویس قرنی المعروف بہ چھوٹا غالب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ اردو محفل لائبریری کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت سے انٹرنیٹ کی دنیا میں یونی کوڈ کتابوں کے حصول کو آسان اور مفت بنا دیا

بدھ، 4 جون، 2014

جون ایلیا کی غزلیں، نظمیں، قطعات ڈاؤنلوڈ کریں

جون ایلیا کی غزلیں، نظمیں، قطعات یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

جون ایلیا ایک عجیب اور منفرد شاعر جو کہ چھوٹے بحر کی شاعری میں کمال کا درجہ رکھتا تھا ۔۔۔ ایسا شاعر جو تھوڑے الفاظ میں بہت کچھ کہہ جاتا تھا ۔ جون ایلیا ایک جگہ کہتا ہے ۔اپنی شاعری کا جتنا منکر میں ہوں، اتنا منکر کوئی نہ ہو گا. کبھی کبھی تو مجھے اپنی شاعری اشتعال انگیز حد تک بری اور بے تکی لگتی ہے.

میں جون ایلیا کی ان قیمتی غزلوں ، نظموں اور قطعات کے لئے اردو محفل خصوصاً اعجاز عبید صاحب ، جویریہ مسعود صاحبہ ، منصور قیصرانی صاحب ، فرخ منظور صاحب سیدہ شگفتہ صاحبہ ، نبیل نقوی صاحب ، شعیب افتخار (فریب) صاحب، محب علوی صاحب، رضوان صاحب ، شمشاد صاحب سید اویس قرنی المعروف بہ چھوٹا غالب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ اردو محفل لائبریری کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت سے انٹرنیٹ کی دنیا میں یونی کوڈ کتابوں کے حصول کو آسان اور مفت بنا دیا