ہفتہ، 15 نومبر، 2014

زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو 2014 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا

Zameenxpo (11)زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو 2014 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس پروقار پراپرٹی کی نمائش کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی نیر علی دادا نے کیا جو کہ ملک و بیرون ملک اپنی تعمیراتی مہارت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ پاکستان میں بھی ان کی بنائی ہوئی پرشکوہ عمارتیں اپنی مثال آپ ہیں۔یہ امسال پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش ہے جس میں ملک بھر سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔اس ایونٹ میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا کے نامور اداروں ، ماہرین اور رئیل اسٹیٹ ایجینسیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے زمین ڈاٹ کام کی کاوش کی تعریف کرتے ہوئے اس ایکسپو کو پراپرٹی کے شعبہ کی ترقی کے لئے سنگ میل قرار دیا ۔ اس ایکسپو کو مقامی زرائع ابلاغ میں بھی خاصی پزیرائی حاصل ہوئی ۔

تقریب میں ماہرین نے بطور خاص شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء اور سرمایہ کاروں کو پراپرٹی کے بارے میں مفید مشورے دئے ۔تقریب میں ملک کے نامور اداروں ایڈن بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ ، رائل ریزڈینشیاء ، کامنرز سکائی گارڈنز ، ایل ڈی اے سٹی ، نیو لاہور سٹی ، پیراگون سٹی ،پارک لین ہومز ، سہگل اسٹیٹ ، پیس برکا ، سٹی ایسوسی ایٹس اور ڈیف کلیریا نے اپنے پراجکٹس کی نمائش کی۔ تقریب سے قبل چلائی گئی مارکیٹنگ مہم میں ملکی ٹیلی ویژن پر اشتہارات ، ریڈیو پر اشتہارات ، بل بورڈز اور سٹریمر بھی لگائے گئے تھے ۔اس کے علاوہ متعدد تعلیمی اداروں میں لگنے والے بینرز نے بھی عوام الناس کو اس نمائش کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔اس وجہ سے نمائش کے دن ہر طبقہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے قسمت کا پہیہ کو گھما کر اپنی قسمت آزمائی بھی کی ۔ اس مقصد کے لئے ملک کی معروف الیکٹرانک کمپنیوں سام سنگ اور ہایر نے اپنی خدمات پیش کیں جس میں بہت سے افراد کی قسمت نے ساتھ دیا اور انہوں نے انعامات جیتے ۔

بلاگرز ایونٹ نے اس تقریب میں مزید رنگ بھر دئے انہوں نے مختلف مقابلہ جات میں شرکت کی اور انعامات جیتے ۔تقریب میں شریک بلاگرز نے اس شاندار نمائش کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔

میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اتنی بڑی نمائش کے کامیاب انعقاد پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نمائش پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے گزشتہ سال حکومت پاکستان کے اشتراک سے پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو 2013 کا انعقاد کیا تھا۔ اس سال بھی زمین ڈاٹ کام دبئی میں منعقد ہونے والے سٹی سکیپ گلوبل 2014 کا واحد پاکستان آن لائن میڈیا پارٹنر تھا ۔ یہ ایونٹ عالمی سطح پر پراپرٹی کی دنیا کا بڑا ایونٹ تسلیم کیا جاتا ہے ۔ جس میں دنیا بھر سے نامور پراپرٹی کے ادارے شرکت کرتے ہیں ۔ذیشان علی خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار کی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اور ایسے وقت میں جبکہ اس شعبے میں مقابلے کی فضا پیدا ہوچکی ہے تو قومی بلڈرز کو چاہئے کہ وہ اپنے تعلقات وسیع کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے مقامی بلڈرز اور ڈویلپر کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کہ وہ اپنے تعلقات کو وسیع کریں اور اپنے کام کو عوام کے سامنے بہتر طریقے سے پیش کریں ۔

مکمل تصاویر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کر کے گوگل پلس پر جائیں

زمین ڈاٹ کام کے پہلے ایونٹ کی تصاویر دیکھنے اور اس کے متعلق پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

[gallery ids="1569,1579,1571,1580,1581,1586,1589,1587,1582,1583,1584,1585,1573,1572,1578,1570,1574,1590,1591,1588,1593,1594,1595,1596,1592,1601,1600,1599,1598,1597,1602,1603,1604,1605,1606,1611,1610,1609,1608,1607,1612,1616,1621,1620,1615,1614,1613,1617,1618,1619,1624,1623,1622"]

بدھ، 5 نومبر، 2014

پاکستان میں جب تک جاہل ملا زندہ ہیں ایسا ہوتا رہے گا

koot-radhaپاکستان کے شہر قصور کے ایک گاؤں کوٹ رادھا کشن میں ایک عیسائی میاں بیوی کو بھرے بازار میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں بے پناہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا اور بعد ازاں ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ عیسائی خاتون شمع بی بی اور اُس کے شوہر شہزاد مسیح کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اُنہیں جلا دیا گیا جبکہ پولیس کا یہ کہنا تھا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو دونوں میاں بیوی کو مشتعل افراد نے جان سے مار دیا تھا۔

تفتیش کو چھوڑیں ۔۔۔ چلیں ہم مان لیتے ہیں کہ انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔ تو کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ ہم خود قانون کو ہاتھ میں لیں ۔۔۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ انہیں قانون کے حوالہ کیا جاتا اور پھر قانون انہیں جو جی چاہے سزا دیتا ۔۔۔۔ جب پاکستان میں قانون موجود ہے تو پھر ایسی ناانصافی کیوں ؟
کیا پاکستان میں غیر مسلموں کو جینے کا کوئی حق نہیں ؟
کیا پاکستان میں غیر مسلموں کو ایسے ہی الزام لگا کر خود سزا دی جاتی رہے گی اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہے گی ؟
کیا اسلام ہمیں خود قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت دیتا ہے ؟
کیا اسلام نے ہمیں اختیار دیا ہے کہ ہم حکومتی قانون کے موجود ہوتے ہوئے بھی خود انھیں سزا دیں؟
کیا اسلام میں لاشوں کی بے حرمتی کرنا جائز ہے ؟
کیا کہیں گے ہم ۔۔۔۔۔ یہی کہ مسیحی تھے ۔۔۔۔ ان کو جینے کا کیا حق تھا
کونسا اسلام لئے پھرتے ہیں ہم ۔۔۔ کیا اپنا بنایا ہوا خود ساختہ اسلام ؟
اسلام ہمیں ایسا سبق ہرگز نہیں دیتا بلکہ اسلام ہمیں غیرمسلموں کی عزت آبرو اور ان کی مذہبی عبادات کی حفاظت کا حکم دیتا ہے

بہت ظلم ہوگیا اب پاکستانی حکومت کو اس پر سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیئں ۔پاکستانی حکومت کو سب سے پہلے نچلی سطح پر گلی محلوں میں قائم کی گئی مسجدوں کے جاہل ملاؤں پر پولیس کے زریعے نگاہ رکھنی چاہئے ۔جو بھولی بھالی عوام کو اسلام کے نام پر بیوقوف بناتے ہیں ۔اور جس کو جی چاہتا ہے اسلام کے نام پر اپنے وڈیروں کے کہنے پر مروا دیتے ہیں ۔۔۔ کبھی توہین رسالت کے نام پر اور کبھی قرآن کی بے حرمتی کے نام پر ۔۔۔۔
حکومت کو یہ بھی چاہئے کہ ان گلی محلوں کی مساجد میں گورنمنٹ کی جانب سے بھیجا گیا جمعہ کا خطبہ پڑھا جائے تاکہ ملک میں تفرقے بازی کو لگام دی جاسکے ۔اور اگر کوئی مولوی اس سے اجتناب کرے اسے ملکی قانون کے تحت سخت سزا دی جائے ۔

حکومت پاکستان کو اس سلسلہ میں اب کچھ مثبت اقدام اٹھانے چاہیئں ورنہ پاکستان میں جب تک جاہل ملا زندہ ہیں ایسا ہوتا رہے گا