امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے
پاکستان نے اپنی سرزمین پر چند مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں جا رہا ہے۔
امریکی کمانڈ کے سربراہ نے یہ بیان منگل کو کانگریس کی دفاعی کمیٹی کی انتہاپسندی سے جڑے خطرات پر ہونے والے اجلاس کے دوران دیا۔
ان کا کہنا تھا: 'خطے میں امن اور
افغانستان میں کامیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون اور گہرے تعلقات بہت اہم ہیں۔ میں فی الحال یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ اعتماد کی کمی نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہماری تازہ بات جیت کے بعد ہمیں مثبت اشارے ملے ہیں۔'