دہشت گردوں اور شدت پسند گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے: خواجہ آصف

پاکستانی ذرائع کے مطابق، ’’خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی ایشیا کے بارے میں اعلان کردہ پالیسی میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی جانب سے سرانجام دیے گئے نمایاں کام کو مناسب طور پر تسلیم نہیں کیا گیا‘‘ ...

کراچی گلشن اقبال میں مزید5 خواتین پر چاقو سے حملے

کراچی میں خواتیں پر حملے کرنے والا نا صرف اب تک آزاد، بلکہ اب پہلے سے بھی زیادہ نڈر اورخطرناک ہوتا جا رہا ہے گلستان جوہر کے بعد بدھ کے روز اس نے گلشن جمال، ڈالمیا اور گلشن اقبال میں واردتیں کی اور مزید 5 لڑکیوں کو زخمی کرکے باآسانی فرار ہو گیا۔

عراق: اسلامک اسٹیٹ اپنے آخری گڑھ سے محروم ہونے والی ہے

عراقی دستے اسلامک اسٹیٹ کے آخری گڑھ الحویجہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الحویجہ اور اس سے متصل شہر الرجاد کو مکمل آزاد کرانے کے لیے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران اب تک ساڑھے بارہ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

الحویجہ بغداد سے 230 کلومیٹر شمالی کی جانب واقع ہے۔ سرحد کے دوسری جانب شام میں مختلف محاذوں پر بھی آئی ایس کو پسپائی کا سامنا ہے۔ ...

چیئرمین نیب کے مجوزہ نام قبول نہیں،قریشی

ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہر اقتدار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے شق 203 میں بھی ترمیم کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کل ترمیم ایوان میں پیش کرینگے، پوری اپوزیشن نے بل کو مسترد کیا ہے۔ ...

پاکستان ایک قابلِ اعتماد پارٹنر ہے۔ سیکرٹری ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ پارٹنرشپ جنوبی ایشیا کے طویل مدتی استحکام کے لیے انتہائ اہم ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کے بعد اپنی بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوۓ کہی۔

وی او اے کی جانب سے کیے گیے سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد کے ساتھ امریکی شراکت داری پر اعتماد ہے اور یہ کہ یہ شراکت داری محض افغانستان کے حوالے سے نہیں بلکہ اس کا تعلق پاکستان کے طویل مدتی استحکام سے ہے۔

چار اکتوبر1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا

کتاب مقدس یا بائبل یونانی لفظ۔ بمعنی کتب۔ مسیحیوں کی مقدس کتاب، جس میں عہد نامہ قدیم (عتیق) کی 39 کتب، عہد نامہ جدید کی 27 کتب اور کیتھولک مجموعہ میں

اردوان کا دورہٴ ایران، عراقی کردستان کے بحران پر بات چیت متوقع

دورے سے قبل، اردوان نے منگل کے روز پارلیمان سے خطاب میں کہا ہے کہ ’’شمالی عراق میں ریفرنڈم کا بحران ہمارے خطے کے دل میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے‘‘ ...

شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دو پولیس اہلکار معطل

کراچی میں شارع فیصل پر شہری کو تشدد بنانے پر پولیس حکام نے دو اہلکاروں کو معطل کردیا۔
گزشتہ روز واقعے کی خبر ’جنگ‘ کی جانب سے بریک کرنے پر پولیس حکام کو ایکشن لینا ہی پڑ گئیا اور انہوں نے واقعے میں ملوث دو اہل کاروں شاہین خان اور اے ایس آئی اللہ دتہ کو معطل کرکے جان چھڑا لی۔
واضح رہے کہ پولیس گردی کا واقعہ کراچی میں شارہ فیصل پر پیش آیا تھا جس میں وی آئی پی پروٹو کول میں شامل پولیس اہل کار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو امریکا سے نکل جانے کا حکم

امریکا نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو 7 دن کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے اپنے نصف سے زائد سفارتکاروں کو واپس بلالیا تھا جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

انضمام الحق ون ڈے اسکواڈ کی مشاورت کے لیے دبئی روانہ

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق ون ڈے اسکواڈ کی مشاورت کے لیے دبئی چلے گئے ہیں ۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا ۔

جلال طالبانی جرمنی میں انتقال کرگئے

عراق کے سابق صدر اور سینئرکرد رہنما جلال طالبانی منگل کو جرمنی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ انکی عمر 83برس تھی۔

جلال طالبانی عراق کے پہلے غیر عرب صدر تھے جو 2005 کے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے ۔ا نھوں نے صدارت کا عہدہ 2014 میں چھوڑا ۔انھیں کردستان حکومت کی نشت 1933 میں ملی ۔

PTI decides to challenge election reforms bill in Supreme Court

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has decided to challenge the newly approved Electoral Reforms Bill 2017 which allowed ex-PM Nawaz Sharif to regain PML-N presidency. After their consultation

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین نیب کیلئے 3، 3 نام پیش کر دیئے

اپوزیشن لیڈر نے ریٹائرڈ جسٹس فقیر محمد کھوکھر، اشتیاق احمد خان اور ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کا نام پیش کیا، وزیر اعظم نے ریٹائرڈ جسٹس رحمت جعفری، ریٹائرڈ جسٹس چودھری اعجاز اور آفتاب سلطان کا نام پیش کیا۔

 نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے معاملے پر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے تیسری ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے تین تین نام پیش کئے۔

تحریک انصاف کا الیکشن بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا الیکشن بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا، فواد چودھری کا دعویٰ، کہتے ہیں شہباز شریف کا راستہ روکنے کے لئے

اشکوں میں اب لہو کو بہایا نہ جائے گا۔زرقا مفتی

اشکوں میں اب لہو کو بہایا نہ جائے گا
دل میں کوئی ملال بھی لایا نہ جائے گا

وہ لاکھ منّتیں کرے جایا نہ جائے گا
اب جان کر فریب تو کھایا نہ جائے گا

ہر اک ستم کا حال سنایا نہ جائے گا
ہر زخم تو جگر کا دکھایا نہ جائے گا

تو روٹھ کر گیا تو منایا نہ جائے گا
پھر خواب میں بھی تجھ کو بلایا نہ جائے گا

مانا ترے غرور کو میں توڑ نہ سکی
اپنی انا کو بھی تو ہرایا نہ جائے گا

Pentagon says Trump’s Afghan troop boost to cost $1 billion

The United States military’s top leaders told lawmakers on Tuesday that the thousands of additional US troops President Donald Trump has ordered to Afghanistan will cost just over $1 billion a year, bringing the total bill for fighting America’s longest war to $12.5 billion annually.

نیب کورٹ میں اسحاق ڈار کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

احستاب عدالت میں آج سے جج محمد بشیر کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں باقاعدہ سماعت شروع ہو گی۔

نیب کی طرف سے دو نجی بینکوں کے افسران طارق جاوید اور اشفاق علی اپنی گواہی ریکارڈ کروائیں گے جبکہ باقی 26 گواہان میں سے دو آئندہ سماعت پر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی گواہان کی فہرست میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا، نادار سے برطرف کئے گئے افسر قابوس عزیز، نیب کے 8 افسران، ایف بی آر، الیکشن کمیشن اور کابینہ ڈویژن کے افسران اور وزارت تجارت، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کا ایک ایک افسر شامل ہے جبکہ محکمہ ایکسائز لاہور، ایل ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران بھی گواہی دیں گے۔ اسحاق ڈار کے خلاف 6 نجی بینکوں کے افسران بھی بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ ...

قسمت کا دھنی؛ عمران خان

غالباً 1987 میں جمیکا کے مقام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ میچ جاری تھا۔ ایک تو کالی آندھی، اوپر سے ہوم گراؤنڈ اور پھر ان کی خراب امپائرنگ اور غصیلا کراؤڈ۔ سب کچھ پاکستان کے خلاف جا رہا تھا۔ ڈیسمنڈ ہینز اس وقت دنیا کا سب سے بہترین اوپنر ہوا کرتا تھا۔ وہ غالباً ففٹی کر چکا تھا کہ وسیم اکرم کی بال پر امپائر نے اسے ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔ ہینز نے احتجاجاً امپائر کے

جدی پشتی امیر اور رئیس خاندان کی حقیقت

جنرل ضیاء الحق نے اپنے دھلی کے ایک دورے میں ھندوستان کے صدر گیانی ذیل سنگھ سے میاں نواز شریف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی پنجاب کے پرجوش، پرعزم اور نوجوان وزیر اعلی ہیں ان کے والدین امرتسرسے ہجرت کر کےلاھور گئے تھے۔

آئندہ دہائیوں میں آسٹریلیا میں درجۂ حرارت 50 ڈگری سے بڑھنے کا امکان

ایک مطالعے کے مطابق آسٹریلیا کے دو بڑے شہروں میں آنے والی چند دہائیوں میں درجۂ حرارت 50 سینٹی گریڈ کے پار ہوگا۔



سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر پیرس معاہدے کی پاسداری کی گئی اور کاربن کے اخراج کی حد صنعتی دور سے قبل کی سطح سے 2 سینٹی گریڈ زیادہ تک ہی روک رکھی گئی تب بھی سڈنی اور میلبرن جیسے شہروں میں گرمیاں سخت ہوں گی۔

٭ عالمی ماحولیاتی معاہدے پر عملدرآمد شروع