پاکستان کے سابق فوجی صدر، جنرل
پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی مارشل لا لگائے گئے یہ اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا، پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے اور سویلین آ کر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں۔
* مشرف
صاحب نہ کریں۔۔۔
* پاکستان میں ہر فوجی آمر کی بیساکھی
پاکستان کی آزادی کے 70 برس مکمل ہونے پر بی بی سی
اردو کی پاکستانی سیاستدانوں کے ساتھ انٹرویو سیریز ’وژن پاکستان‘ کے لیے دبئی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل مشرف نے کہا کہ ’چاہے ڈیموکریسی ہو، یا ڈکٹیٹرشپ ہو، یا کمیونزم ہو یا سوشلزم ہو، یا بادشاہت ہو۔۔۔ عوام کو، یا ملک کو اس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ عوام اور ملک کو ترقی، عوام کی خوشحالی چاہیے۔ عوام کو روزگار، خوشحالی اور سکیورٹی چاہیے۔‘