Code: 3473606 (0) | Date: 05/07/2017 | Time: 08:32|
Print Version | ارسال

آذربائیجان اور ایران کو مشترکہ ثقافت سے فائدہ لینا چاہیئے: ایرانی عہدیدار ‍

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحت کی تنظیم کی سربراہ زہرا احمدی پور نے ایران اورآذربائیجان کے درمیان موجودہ ثقافتی اشتراکات کے تبادلوں پر زور دیا ہے.

انہوں نے اپنے آذربائيجان کے ہم منصب ابوالفضل قرايف سے ملاقات کے دوران کہا کہ اميد ہے کہ ثقافتي ہفتوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کے عوام ايک دوسرے کے قريب سے قريب تر آئيں گے.

آذربائيجان ميں ثقافتي ہفتے کے آغاز پر اپني خوشي کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درميان مشترکہ ثقافتي تقاريب اور ميلوں کے انعقاد سے عوامي تعلقات ميں مزيد فروغ ملے گا.

انہوں نے کہا کہ آذربائيجان کے ثقافتي ہفتے ميں شرکت کے لئے ايران کے مختلف آرٹسٹوں پر مشتمل ايک وفد آذربائيجان کا دورہ کرے گا.

آذربائيجان کے وزير ثقافت اور سياحت اور ان کے ہمراہ وفد نے گزشتہ دنوں ميں ايران کے مختلف حکومتي اہلکاروں سے ملاقات کي ہے جس ميں باہمي دلچسپي کے امور پر گفتگو کي ہے.

انہوں نے کہا کہ آذربائيجان کے ثقافتي ہفتے کے حوالے سے تہران ميں ايک تقريب ميں ايراني اور آذربائيجاني ہنرمند اپنے ہنر کے جوہر ديکھائيں گے.

*1*271**

*..


 

لنکس