فلپائن یا فلپائنز (فلیپینو:، باضابطہ نام جمہوریہ فلپائنز جنوب مشرقی ایشیا میں مالے مجموعہ
الجزائر میں واقع ایک ملک ہے جس کا دارالحکومت منیلا ہے۔
یہ 7 ہزار 107 جزائر پر مشتمل ہے، جو مجموعہ الجزائر فلپائن کہلاتا ہے۔ اس کا کل زمینی رقبہ تقریبا 3 لاکھ مربع میل یا ایک لاکھ 16 ہزار مربع میل ہے۔ اس طرح یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 72 واں سب سے بڑا ملک ہے۔
اس ملک کانام اسپین کے شاہ فلپ کے نام پر “جزائر فلپ” ہسپانوی تھا جو اسے روئے لوپیز دی ولیالوبوس نے دیا۔ ہسپانوی نو آبادیاتی دور 1565ء میں شروع ہوا جو 1896ء میں انقلاب فلپائن تک تین صدیوں پر محیط رہا۔ 1898ء میں ہسپانوی-امریکی جنگ کے نتیجے میں امریکہ نے فلپائن پر قبضہ کر لیا جو پانچ دہائیوں تک برقرار رہا۔
...