برطانوی حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مانچسٹر حملے میں مشتبہ خود کش بمبار سلمان عبیدی نے کسی طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس کا استعمال کیا تھا۔ اس بیان کے مطابق عبیدی نے بظاہر یہ بم انتہائی محنت سے تیار کیا تھا۔
ماہرین کے بقول اس حملے کے لیے عبیدی کو ممکنہ طور پر کسی کی معاونت حاصل تھی۔ برطانوی وزیرِ داخلہ اَمبر رُڈ نے کہا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں اِس دہشت گردانہ کارروائی کی زیادہ بہتر منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
پولیس اس بم دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں اب تک دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر چکی ہے جن میں عبیدی کا بھائی اور والد بھی شامل ہیں
...