پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف اٹھائیس نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ آرٹیکل پر جائیں
انقلاب آفرین شخصیت فیڈل کاسترو کے انتقال پر کیوبا میں نو دن تک قومی سوگ منایا جائے گا۔ ان کی چار دسمبر کو تدفین کی جائے گی۔ مرحوم لیڈر کو عالمی برادری کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ آرٹیکل پر جائیں
منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے انتقال کر جانے والے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کو ایک ’سفاک آمر‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے بقول کساترو دور کی ہولناکیوں کا ازالہ فوری ممکن نہیں۔ آرٹیکل پر جائیں
شمال مغربی پاکستان کے مہمند ایجنسی نامی قبائلی علاقے میں ملکی فوج کے ایک اڈے کی ایک مسجد پر ہفتہ چھبیس نومبر کو کی گئی خود کش حملے کی ایک ناکام کوشش میں چار مسلح حملہ آوروں اور دو فوجیوں سمیت کم از کم چھ افراد مارے گئے۔ آرٹیکل پر جائیں
پاکستان کی دو نوجوان خواتین گلالائی اسمعیل اور صبا اسمعیل کو فرانس میں شیراک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گلالائی اور صبا ’اویئر گرلز‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم ( این جی او) کی شریک بانی ہیں۔ آرٹیکل پر جائیں
میانمار سے فرار ہونے والی خاتون حبیبہ نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجیوں نے اسے اور اس کی اٹھارہ سالہ بہن سمیرا کو ایک ایک کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ دونوں بہنیں تشدد سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
برطانوی پارلیمان نے ایک نئے لیکن بہت متنازعہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ریاستی اور پبلک سیکٹر کے اہلکار عملاﹰ ’ہر کسی کی جاسوسی‘ کر سکیں گے۔ اس قانون کے تحت ہر شہری کا انٹرنیٹ ریکارڈ حکام کی رسائی میں ہو گا۔
تاحال غیر شائع شدہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس مہینے ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن سے قبل روس نے مبینہ طور پر پراپیگنڈا کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کے خلاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ’نفیس طریقے سے جھوٹی خبریں‘ پھیلائیں۔
خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم کے تازہ ترین سروے کے مطابق بھارت میں انیس برس سے کم عمر کی تقریباً چالیس فیصد خواتین کو تشدد اور استحصال کا شکار بنایا جاتا ہے۔
ویتنامی پولیس نے ایک بس میں سے ایک سو سے زائد زہریلے کوبرا سانپ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ ان زندہ سانپوں کو بڑے بڑے صندوق میں بند کر کے لے جایا جا رہا تھا۔
چین اور جرمنی کے درمیان فٹ بال کے شعبے میں تعاون کے پانچ سالہ معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ جرمنی کا دورہ کرنے والے چینی نائب وزیر اعظم لِیُو یان ڈونگ کے مطابق چین جرمنی سے کئی حوالوں سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
زولوجی یا علم الحیوانیات کے ماہرین بندرکی ایک عام قسم کی مادہ میں لبھانے اور اداؤں کا جائزہ لے کر حیران رہ گئے ہیں۔ عشوے، غمزہ اور لبھانے والی بندریا کا تعلق سرمئی رنگت کے چھوٹے بندروں کی ایک نسل سے ہے۔
جاپان میں جمعرات کے روز 54 برسوں میں پہلی بار نومبر میں برف باری ہوئی۔ جاپانی محکمہء موسمیات اس سلسلے میں سن 1875 سے ریکارڈ جمع کر رہا ہے۔
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ شراوت پر پیرس میں چند نقاب پوشوں نے آنسو گیس کا اسپرے کیا اور اُن کے چہرے پر گھونسہ مارا ہے۔ یہ واقعہ پیرس کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔
ایچ آئی وی کی کی وبا پر 2030ء تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ تر نوجوان لڑکیاں خود کو کس طرح سے اس وائرس سے محفوظ رکھیں گی۔ ابھی تک ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ نئے واقعات افریقہ میں سامنے آ رہے ہیں۔
امریکی ریاست ورجینیا کے ایک ہسپتال میں یہ جاننے کے لیے کہ کیا ایک دو سالہ بچی کا دماغ مر چکا ہے یا نہیں، ٹیسٹ کیا جانا تھا، تاہم والدین اس ٹیسٹ کو رکوانے کے لیے عدالت جا پہنچے۔
ٹوکیو میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مسلم خواتین کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس فیشن شو کے دوران ماڈلز رنگا رنگ اسکارف پہن کر شریک ہوئیں۔
بھیجیے فیس بک ٹوئٹر گوگل+ Whatsapp Tumblr Digg Technorati stumble reddit Newsvine
پیرما لنک http://dw.com/p/1K6F7
پیرما لنک http://dw.com/p/2THvY
گزشتہ کچھ عرصے سے تُرکی اور یورپ کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناؤ کی ایک وجہ مہاجرین کا مسئلہ بھی ہے۔ رواں برس مارچ میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ترکی نے یورپ کا رُخ کرنے والے مہاجرین کا یورپ کی جانب بہاؤ روک دیا تھا۔ تاہم تُرک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی مہاجرین کے لیے سرحدیں کھول سکتا ہے۔ اس بارے میں ڈی ڈبلیو کے شعبہ اردو کے ایڈیٹر افسر اعوان کی اے ٹی وی سے بات چیت
سانپ دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک جانوروں میں سے ایک ہے لیکن انڈونیشیا کی یہ تصاویر دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انسان اس سے بھی کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ دیکھیے سانپوں کے چمڑے سے اشیاء کیسے تیار کی جاتی ہیں۔
طالبان کے دور اقتدار میں افغانستان میں خواتین کا گھروں سے باہر نکلتے واقت برقع پہننا لازمی تھا۔ لیکن ایک ایسا وقت بھی تھا جب افغان خواتین کھلے عام مغربی لباس پہننا پسند کرتی تھیں جیسا کہ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انگیلا میرکل نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ بھی جرمن چانسلر کے عہدے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ تاہم مہاجرین سے متعلق اپنی فراخدلانہ پالیسی پر قدامت پسند سیاستدان میرکل کو اس وقت تنقید کا سامنا بھی ہے۔
’تھرماس‘، ’ٹوتھ پیسٹ‘ ’پاور ڈرِل‘ اور ’وال پلگ‘ یہ تمام اہم ایجادات جرمنی میں ہوئیں۔
امریکی صدر کی حیثیت سے جرمنی میں اپنے آخری پڑاؤ برلن سے باراک اوباما کا جرمن چانسلر میرکل کو الوداعی سلام۔ دیکھیے صدر اوباما کی جرمنی سے جڑی ماضی کی چند خوشگوار یادوں کی جھلکیاں
بھارتی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں کی بندش کے اعلان کے بعد شہری پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی الجھن کا شکار ہیں اور بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔
تاریک راتوں کو روشن کرنے والا خوبصورت چاند پیر چودہ نومبر کو ’سپر مُون‘ بننے والا ہے۔ یہ سن انیس سو اڑتالیس کے بعد سے اب تک زمین کے قریب ترین آنے والا پورا چاند ہو گا۔ اگلا سپر مُون سن دو ہزار چونتیس میں دکھائی دے گا۔
جرمنی کی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان ایک 19 سالہ پاکستانی تارک وطن محمد افضال کی لگن اور انتھک محنت کو دیکھتے ہوئے اسے ایک انتہائی مہنگا اور ساڑھے تین برس دورانیے کا ٹیکنیکل ڈپلومہ کورس کرا رہی ہے۔ برلن سے عرفان آفتاب کی رپورٹ۔
پاکستان، بھارت اور افغانستان میں کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے۔ بہت سے جرمن اس کھیل سے ناواقف ہیں لیکن معلوم ہوتا ہے کہ یہ صورتحال بدلنے والی ہے۔ جرمنی آنے والے نوجوان مہاجرین ملک بھر میں کرکٹ کلب بنا رہے ہیں۔
کیٹ ونسلیٹ اور ویکٹوریا بیکھم جیسی اداکارؤں کا میک اپ کرنے والی لیزا ایلڈرچ دنیا کی مشہور ترین میک اَپ آرٹسٹ ہیں۔ یو ٹیوب پر ان کے میک اَپ کی ویڈیوز کو لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں ۔ دیکھیے لیزا ایلڈررچ کے ساتھ ہماری ملاقات کی ایک جھلک۔
بہت سی شامی خواتین اپنے کنبے کے مرد ممبران کے بغیر تنہا اور آزادانہ طور پر زندگی بسر کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ہیں۔ لیکن شامی خانہ جنگی نے بہت سی خواتین کو ایسا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ہیرسن شینیڈو نے فٹ بال کو سر پر رکھ کر 103 کلو میٹر کا سفر سائیکل پر طے کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اتوار کی صبح رونما ہونے والے ایک ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو بیس سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام کے مطابق کانپور کے قریب ایک ایکسپریس ٹرین کی تیئس میں سے چودہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ایک دوسرے میں دھنس گئیں۔ امدادی کارکن سرچ اور ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نئی دہلی میں آج کل گھر سے باہر نکلنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ زہریلے دھوئیں والے بادلوں نے بیس ملین آبادی والے اس شہر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بہت سے لوگوں کو اندیشہ ہے کہ آئندہ ہفتوں میں دھند یا سموگ زیادہ بڑھ جائے گا۔