صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

بہترین مضمون

Mohammad yousuf.jpg

محمد یوسف (سابقہ نام یوسف یوحنا؛ پیدائش: 27 اگست 1974ء) سابق پاکستانی کرکٹر ہیں۔ 2005ء میں قبول اسلام سے قبل، یوسف کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے چند مسیحی کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والے یوسف نے عمدہ بلے بازی کے باعث اپنی پہچان بنائی اور کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ساڑھے سات ہزار رنز، اور ایک روزہ کیریئر میں ساڑھے نو ہزار رنز بنائے۔ یوسف کو آئی سی سی کی جانب سے 2007ء کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر بھی قرار دیا گیا۔ وہ کچھ عرصہ متنازع انڈین کرکٹ لیگ کا حصہ بھی رہے۔ 2009ء-2010ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں اسے شکست ہوئی۔ نتیجتاً پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے بعد، 10 مارچ 2010ء کو محمد یوسف پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انھیں آئندہ ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا کیونکہ انھوں نے ٹیم میں انضباطی مسائل اور اندرونی رسہ کشی کو جنم دیا ہے۔

اس پابندی کے رد عمل میں، محمد یوسف 29 مارچ 2010ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

حالیہ واقعات

حالیہ وفیات | زمرہ حالیہ وفیات: میر قاسم علی حنیف محمد شمیم آرا عبد الستار ایدھی محمد علی کلے

آج کا دن

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الوقت اردو ویکیپیڈیا میں 109,602 مضامین موجود ہیں۔

آج کا لفظ

11
صرف، ہی اور فقط کا استعمال
مثال: صرف نئی تعلیم ہی سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
لیکن درست جملہ یوں ہو گا: صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
اس لیے کہ: صرف اور ہی ایسے لفظ ہیں جو ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، چنانچہ اگر مذکورہ غلط جملے میں ہی نکال دیا جاتا: صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے، تب بھی بات مکمل ہو جاتی اور تکرار کا عیب پیدا نہ ہوتا۔
نیز فقط اور ہی ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، جس طرح صرف اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لا سکتے اسی طرح فقط اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لانا چاہیے۔ (حوالہ: رشید حسن خان، انشا اور تلفظ، صفحہ31، الفتح پبلی کیشنز، 2010ء راولپنڈی، پاکستان)

آج کی بات

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

حالیہ موضوعات

ویکیپیڈیا صارفین

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 58,573 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے تھے؟

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 109,602 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


ہمارے ساتھ سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png
(واضح رہے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے غیر دفتری حلقے اور صارفین کی اپنی کوششیں ہیں)

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!