ترکی کے وزیرِ خارجہ میلوت شاوش اوغلو اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر
اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور علاقائی سطح پر ہونے والی ترقی پر بات چیت کریں گے۔
٭ پاکستان گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کرے
ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ترک حکام کی جانب سے پاکستان میں ترک مبلغ فتح
اللہ گولن کی تنظیم کے تحت چلنے والے ’پاک ترک‘ سکول بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔