برطانیہ کی نئی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپنا اولین سرکاری دورہ جرمنی کا کیا

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپنا اولین سرکاری غیر ملکی دورہ جرمنی کا کیا ہے۔ انہوں نے برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کی۔ 

بھارت میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر اسکول پرنسپل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

نئی دلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان اورچین کا حصہ دکھانے پر اسکول پرنسپل سمیت 3 افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد کے قریب کارروائی میں اسد کھرل گرفتار، رینجرزذرائع

حیدرآباد: رینجرز ذرائع کے مطابق  حیدرآباد کے قریب کارروائی کے دوران اسد کھرل کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترکی کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا ہے کہ حالیہ ناکام بغاوت کے بعد ترکی کی جانب سے نظامِ تعلیم، عدلیہ اور میڈیا کے خلاف کیے جانے والے اقدامات ’ناقابلِ قبول‘ ہیں۔


یورپی یونین کی نمائندۂ اعلیٰ فیدریکا موگیرینی اور کمشنر جوہانس ہان نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں ترکی کی جانب سے ہنگامی حالت کے نفاذ پر ’تشویش‘ ہے۔
اس اقدام سے ترکی کو ’حکم ناموں کے ذریعے حکومت چلانے کے وسیع اختیارات‘ حاصل ہو گئے ہیں۔

اسامہ بن لادن کے مکان کی جگہ پر قبرستان

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے مکان کی جگہ کو قبرستان کے لیے وقف کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے کینٹونمنٹ بورڈ نے پلاٹ کے آس پاس چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔


یہ مکان مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے لیے درد سر بنا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پلاٹ کے بارے میں پانچ سالوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ یہاں کیا کیا جائے۔ اب کینٹونمنٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ جگہ قبرستان کے لیے وقف کر دی جائے۔

ملالہ یوسف زئی کو ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن برمنگھم میں ہونے والا ٹیسٹ میچ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دیکھنے کی دعوت دی ہے۔


٭20 سال بعد لارڈز میں پاکستان کی شاندار فتح

شدید گرمی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

22 جولائ 2016 یہ دنیا کے شمالی کرہ میں گرمی کے

پی ٹی آئی کے لئے بڑا دھچکا

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو اس وقت بڑا دھچکا لگ گیا جب اس کے آزاد کشمیر کے صدر

رینجرز نے سندھ میں اہم شخصیات کی سکیورٹی واپس لینا شروع کر دی

کراچی: اختیارات نہ ملنے پر رینجرز نے سندھ میں ججوں کے علاوہ تمام اہم شخصیات کی سکیورٹی واپس لینا شروع کر دی

عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے پر مسلم لیگ ن کو مبارکباد دے

پوکے مون گو اب جاپان میں بھی دستیاب

ننٹینڈو کی پوکے مون گو گیم کو اس کے چھوٹے ورچوئل مانسٹرز کرداروں کی جائے پیدائش یعنی جاپان میں لانچ کر دیا گیا ہے۔


امریکی کمپنی نیانٹک نے اس گیم کے بارے میں اعلان کیا کہ وہ ’آخر کار اس گیم کو جاپان میں لانچ کر رہے ہیں۔‘
ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو اس قبل چھ جولائی کو امریکہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب یہ گیم 30 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری معراج محمدخان کا انتقال

کراچی: سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری معراج محمدخان کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کو ’محفوظ‘ ملک بنانے کا وعدہ

امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیداور کی نامزدگی کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو لاحق خطرات سے لڑیں گے اور انھیں ختم کر دیں گے۔


اوہائیو میں پارٹی کے کنونشن کے آخری مرحلے میں انھوں نے اپنے خطاب میں کہا: ’جن جرائم اور تشدد نے ہمارے ملک کو مصیبت میں ڈال رکھا ہے وہ جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔‘
٭ ڈونلڈ ٹرمپ سے بے روزگار امریکیوں کی توقعات

سٹوف ول کے میئر کی شادی پر تمام شہر کو دعوت

سٹوف ول کے میئر جسٹن آلٹ مان 6 اگست کو اپنی منگیتر جینی ہلیئر سے شادی کر رہے ہیں۔ اور انہوں نے اپنی شادی پر تمام شہر کو دعوت دی ہے۔ اس طرح یہ شہر کی سب سے بڑی شادی کی دعوت ہو

نیا گوریلا گلاس فون کی سکرین کو ٹوٹنے سے بچائےگا

مختلف طرح کے شیشے تیار کرنے والی معروف کمپنی کورننگ کا کہنا ہے کہ اب سیلفی لیتے وقت آپ کے سمارٹ فون کا گرنا اتنا خطرناک نہیں رہے گا۔


کمپنی نے سمارٹ فون کی سکرین میں استعمال ہونے والا شیشہ گوریلاگلاس کا نیکسٹ جنریشن لانچ کیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
گوریلاگلاس والا مادہ ہی ایپل اور سیم سینگ جیسے تقریبا 70 فیصد سمارٹ فونز کے سکرین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گورباچوف نے درمیانی فاصلے والے میزائلوں پر پابندی پر رضامندی ظاہر کر دی

پالیسی میں ایک ڈرامائی موڑ لیتے ہوئے سوویت راہنما میخائیل گوربا چوف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائلوں پر پابندی کے بارے میں مذاکرات پر غیر مشروط طور

چینی شہر شین یانگ میں مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

بیجنگ: چینی شہر شین یانگ میں مسافر بردار طیارے نے آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہنگامی

کوہلی کی سنچری، ہندوستان کے چار وکٹ پر 302 رنز

ہندوستان نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

  • Urdu Radio Stations: