امریکی شہر ڈیلس میں ہلاک ہونے والے پانچ
پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے امریکیوں سے مایوسی کو رد کرنے کے لیے کہا ہے۔
انھوں نے شہر میں ایک تعزیتی تقریب میں کہا کہ امریکہ کو ’غموں سے معنی حاصل کرنا چاہیے‘ اور متحد ہونا چاہیے۔ انھوں نے ملک میں روز افزوں نسلی کشیدگی کے درمیان شہر کا دورہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ مینیاسوٹا اور لوزیانا میں افریقی نسل کے امریکی شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آٹھ جولائی کو ہونے والے مظاہرے کے دوران میکاہ جانسن نے ڈیلس میں پولیس پر گولی چلا دی۔