ذرا غور کریں تقریباً
100 سال قبل ہندوستان کی
مسلم خواتین اپنی زبان، یعنی
اردو میں، کیا لکھتی تھیں؟ کیا کہنا چاہتی تھیں؟
آج کے دور میں جب مسلمان عورتوں کا ذکر برقعے، تین طلاق، فتوے یا یکساں سول کوڈ کے تناظر میں ہی ہوتا ہے، آپ حیران ہوں گے کہ 20ویں صدی کے آغاز میں وہ اس سے مختلف بہت سی باتیں کہہ رہی تھیں۔
حال ہی میں ایک ڈرامہ ’ہم خواتین‘ نے اس دور کے کچھ مضامین کو منتخب کر کے
دہلی میں پیش کیا جوکہ 20ویں صدی کے آغاز میں مسلمان خواتین کی زندگی کی ایک جھلک تھی۔