کہا جاتا ہے کہ عشق میں پڑنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
لیکن رام پور کے رہنے والے
محمد جاوید کے وہم وگمان بھی یہ نہیں ہوگا کہ انہیں اپنی ہی ایک پاکستانی رشتے دار سے محبت کرنے کا صلہ یہ ملے گا کہ دہشت گردی کے الزام میں انھیں ایذائیں دی جائیں گی اور ساڑھے گیارہ برس جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔
عدالت سے بری ہونے کے دو برس بعد جاوید نے اپنی محبت کی اس غیرمعمولی آپ بیتی کو بی بی سی سے شیئر کیا۔ انھوں نے اپنے عشقیہ خطوط دکھائے اور بتایا کہ کیسے انھیں انڈین خفیہ اداروں نے اغوا کر کے ان پر تشدد کیا اور جس پیار کے لیے وہ برسوں قید میں رہے بالآخر وہ بھی نہیں ملا۔