صارفین کی معلومات شیئر کرنے میں ایپل سرفہرست

تازہ اطلاعات کے مطابق عالمی سطح پر ایپل کمپنی صارفین کی معلومات امریکی حکومت کو تواتر سے دے رہی ہے۔


تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ایپل کی جانب سے صارفین کی معلومات امریکی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کی شرح 80 فیصد رہی جبکہ برطانیہ میں یہ شرح محض 55 فیصد رہی۔

کوہ نور ہیرا: ’سپریم کورٹ میں بیان حکومتی موقف نہیں‘

انڈین حکومت نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کوہ نور ہیرے کو ملک واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔


یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب اس سے ایک روز قبل ہی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ یہ ہیرا برطانیہ کو سکھ جنگوں کے بعد دیا گیا تھا، اسے چرایا نہیں گیا تھا۔
ان کے مطابق یہ وزارت ثقافت کا موقف ہے اور وزارت خارجہ نے ابھی اپنا نظریہ واضح نہیں کیا۔

پاناما لیکس کی تحقیقات، اپوزیشن کا چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن پر اتفاق

اپوزیشن جماعتوں میں رابطے، باتیں اور میل ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاناما کا ہنگامہ اپوزیشن جماعتوں کو قریب لے آیا۔ مشکلات میں گھری حکومت پر دباؤ بھی بڑھ گیا۔ شہر اقتدار میں متحرک پی پی رہنماؤں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے اے این پی کو اپنا ہم خیال بنا لیا۔ پیپلز پارٹی اور اے این ... ...

شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے6افرادقتل

شیخو پورہ کے گاؤں سوہل کلاں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ،قتل ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق منگل کو فاروق آباد کے ایک گاؤں سوہل کلاں کے ڈھیرہ شرف الدین میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر ... ...

انسداد منشیات کیلیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، چودھری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد منشیات کیلیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ منگل کے روز وزیرداخلہ چودھری نثار کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام عالم کو انسداد منشیات کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنا ہونگے اور ... ...

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم میاں نوازشریف لندن کا نجی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں طبی معائنہ کرانے کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف وطن واپس پہنچ گئےہیں۔وزیراعظم بدھ 13اپریل کو لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے جہاں قریباً پانچ روز قیام کے دوران ... ...

سرفراز بگٹی

کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر تشدد کرنے والوں کو تو دہشت گرد قرار دیا گیا، تاہم قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کو ناراض بلوچ کہا جاتا ہے، لیکن میں ان کو دہشت گرد سمجھتا ہوں۔ ان ... ...

آرمی چیف سے نکولس کارٹر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابی اور خطے میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کوسراہا ہے۔ ...

اونٹاریو پولیس کا ہنگامی وارننگ کے ردعمل پر نظر ثانی کا فیصلہ

اونٹاریو پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر اس کے باب کے اغوا کرنے پر جاری کی گئی ہنگامی وارننگ پر نظر

پولیس کو ووڈکا کی بوتلوں میں پانی بھر کر بیچنے والے کی تلاش

پولیس نے ایک شخص کی تلاش کے سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے، جو ایل سی بی او کے ساتھ فراڈ میں انہیں مطلوب

’پورنوگرافی‘ عوامی صحت کے لیے خطرہ

یوٹاہ امریکہ کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں ’پورنوگرافی‘ یا فحش مواد کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔


ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ خاندانوں اور نوجوانوں کو پورنوگرافی سے بچانے کی ضرورت ہے اور قانون اسی سلسلے میں پیش کیا گیا ہے۔
تاہم اس قانون کے تحت ریاست میں پورنوگرافی پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ کہا گیا ہے کہ اس کی لت لگنے سے بچاؤ اور کم عمر افراد کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔

2015 میں گولی لگنے سے ہلاکت کے سلسلے میں پولیس شوشل میڈیا سے مدد لے ...

پولیس کے مطابق ایک 37 سالہ مرد، جو کنگسٹن روڈ پر ایک ذیلی سڑک پر مردہ پایا گیا تھا گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔ یکم اکتوبر کو صبح 2.15 بجے کے قریب ایلس میئر روڈ کے نزدیک موقع پر ہنگامہ عملے کو طلب کیا گیا۔ کلنٹن یو فُو کو گولی لگی تھی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ اس وقت پولیس کو واضح نہیں تھا کہ گولی کہاں سے چلائی گئی۔ اور ہمسائے بھی گولی چلنے کی آواز سے لا

سوات اور گردو نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ

سوات: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خو

چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے، مغوی اہلکار رہا

ملتان: بائیس روز تک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے چھوٹو گینگ کے اراکین نے بالآخر فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ہتھیار پھینکنے کی وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا جب کہ مغوی اہلکاروں کو بھی رہا کر

’پاکستانی لڑکی سے عشق کی قیمت 11 سال قید‘

کہا جاتا ہے کہ عشق میں پڑنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔


لیکن رام پور کے رہنے والے محمد جاوید کے وہم وگمان بھی یہ نہیں ہوگا کہ انہیں اپنی ہی ایک پاکستانی رشتے دار سے محبت کرنے کا صلہ یہ ملے گا کہ دہشت گردی کے الزام میں انھیں ایذائیں دی جائیں گی اور ساڑھے گیارہ برس جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔
عدالت سے بری ہونے کے دو برس بعد جاوید نے اپنی محبت کی اس غیرمعمولی آپ بیتی کو بی بی سی سے شیئر کیا۔ انھوں نے اپنے عشقیہ خطوط دکھائے اور بتایا کہ کیسے انھیں انڈین خفیہ اداروں نے اغوا کر کے ان پر تشدد کیا اور جس پیار کے لیے وہ برسوں قید میں رہے بالآخر وہ بھی نہیں ملا۔

فحش مواد عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار

یوٹاہ امریکہ کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں پورنوگرافی یا فحش مواد کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ خاندانوں اور نوجوانوں کو پورنوگرافی سے بچانے کی ضرورت ہے اور قانون اسی سلسلے میں پیش کیا گیا ہے۔ تاہم اس قانون کے تحت ریاست

صدارتی نامزدگی، نیویارک میں ہیلری اور ٹرمپ کی جیت

صدارتی نامزدگی، نیویارک میں ہیلری اور ٹرمپ کی جیت نیویارک:ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی اپنی جماعتوں کی نامزدگی کے حصول کے لیے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے سلسلے میں امریکی

انٹیل کا 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور امریکی کمپنی انٹیل نے 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ تعداد کمپنی کے کل ملازمین کے 11 فیصد کے برابر ہے۔


کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کو آئندہ ایک سال کے دوران بتدریج فارغ کیا جائے گا۔
انٹیل دنیا میں کمپیوٹر چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ پرسنل کمپیوٹرز کے زوال پذیر بازار پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔

اخبار کی ملازمت چھوڑ کربنےمورخ ...سید نصیر احمد

''مجھے تاریخ سے محبت ہے اس لئے کہ دنیا میں وہی قومیں تاریخ رقم کر سکتی ہیں جو خود اپنی تاریخ اور اپنے اسلاف کے کارناموں سے واقف ہوں ۔ جو قوم اپنے اسلاف کے کارناموں کو بھول جائے وہ کیسے تاریخ کے اوراق میں یاد کی جا سکتی ہیں۔  تاریخ سے واقفیت ہی ہر قوم کے عروج و زوال کا سبب ہے۔ کیونکہ مستقبل میں شاہراہ زندگی پر ترقی کے منازل طئے کرنے کے لئے تاریخی معلومات ہی انسان کی صحیح رہنمائی کر سکتی ہیں۔ بر خلاف اس کے تاریخ کی فراموشی کی صورت میں ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔''

شامی فضائیہ کے طیاروں کی بازار پر بمباری، 44 افراد ہلاک

دمشق: شامی فضائیہ کے طیاروں کی بازار میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں