امریکی فوج نے
افغانستان کے شہر
قندوز میں فلاحی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کے ہسپتال پر فضائی حملے میں ملوث ایک درجن سے زائد اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی ہے۔
گذشتہ سال ہونے والے اس حملے میں 42 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
جمعرات کو پینٹاگون نے تسلیم کیا کہ ہسپتال کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا تھا تاہم کوئی اہکار مجرمانہ مقدمے کا سامنا نہیں کرے گا۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اہلکاروں پر انتظامی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔