ہارپر لی جدید ادب میں اپنی تصنیف کے لیے کافی پذیرائی پانے کے باوجود ایک معمہ ہی رہیں۔
’ٹو کل اے ماکنگ برڈ‘ سکول میں ادب کے شعبے میں اور مسلسل ان کتابوں کی فہرست میں شام رہی جو کہ مطالعے کے لیے لازمی سمجھی جاتی ہیں۔
اس سب کے باوجود اس کتاب کی مصنفہ انٹرویو کی کئی پیش کشیں مسترد کرتی رہیں اور لوگوں سے زیادہ میل جول سے بھی اجتناب کرتی رہیں۔
پھر اچانک سنہ
2015 میں یہ اعلان ہوا کہ وہ ماضی میں ایک سیکیول بھی لکھ چکی ہیں۔