نیب کووارننگ پروزیراعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

نیب کووارننگ پروزیراعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

گھانا میں ٹریفک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی

افریقی ملک گھانا میں ہونے والے ایک بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہو گئی ہے جبکہ تیرہ افراد شدید زخمی ہیں۔ 

شاہد خان آفریدی ۔ ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائےگی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان شاہد خان آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائےگی۔

یونان کے قریب تقریباً نو سو تارکین وطن کو بچا لیا گیا

یورپی یونین کے ادارے فرنٹیکس کا کہنا ہے کہ یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب تقریباً نو سو تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔


لیسبوس کی میٹیلین پورٹ اور ترکی کی ساحل کے درمیان ان تارکین وطن کو بلغاریہ کی ایک کشتی پر سوار کیا گیا جو معمول کے گشت پر تھی۔
فرنٹیکس کا کہنا ہے کہ اس کشتی پر تمام تارکین وطن کو سوار کیا گیا کیونکہ موسم سرما میں خراب موسم کے باعث سمندر کو عبور کرنا مشکل ہوتا ہے۔

پوپ نے ٹرمپ کی عیسائیت پر سوالیہ نشان لگا دیا

Image copyright Getty Images Image caption پوپ فرانسس نے یہ بیان اپنے دورہ میکسیکو کے اختتام پر دیا کیتھولک مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے قریب دیوار بنوانے کے بیان پر ان کے عیسائی ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پوپ ... ...

شمالی کوریا پر امریکہ کی نئی پابندیاں

Image copyright AP Image caption حال ہی میں شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا تھا امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کو شمالی کوریا کے حالیہ راکٹ کے تجربے کے بعد نئی پابندیاں لگانے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ... ...

زیر تربیت عراقی فوجیوں کے قتل پر 40 کو سزائے موت

Image copyright AP Image caption ایک عورت اپنے دو بچوں کی تصاویر کے ساتھ حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ کیمپ سپائیکر کے قتل کے ملزمان کو سزا دی جائے عراق کی عدالت نے 2014 میں امریکی فوجی اڈے میں 1700 زیر تربیت فوجیوں کو قتل کرنے کے جرم میں 40 افراد کو سزائے ... ...

جمہوریت کا کارنامہ 2008ء تک منافع کمانے والا پاکستان پوسٹ بھی خسارے میں

پاکستان پوسٹ میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ، 2008 ء تک منافع کمانے والا پاکستان پوسٹ بھی خسارے میں چلا گیا جس کے بعد اس کی نجکاری بھی حکمرانوں پر فرض ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 6 ارب 33 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا. مالی سال ... ...

شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کی سی ڈیز فروخت کرنے پر دس سال سزا

اکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک ایسے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے جو شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کی سی ڈیز فروخت میں ملوث پایا گیا ہے۔ 26 سالہ سیف اللہ سیفی کو گزشتہ برس مئی میں جہلم سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس مقدمےکے جج ... ...

ذرا‏ئع نقل و حمل سے 55 بم برآمد کئے گئے

سن 2015 میں روس کی پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں ذرائع نقل و حمل سے 55 بم برآمد کئے، اس بارے میں ٹرانسپورٹ پولیس کے سربراہ جنرل دمیتری شاروباروو نے بتایا۔ ...

اقوام متحدہ کا دیر الزور میں فضا سے امداد پہنچانے پر غور

حکام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نام نہاد شدت پسند تنظیم کے ہاتھوں محصور شامی شہر دیر الزور میں امداد فضا سے فراہم کرنے پر غور کر ہی ہے۔


امدادی ٹاسک فورس کے سربراہ جان ایگلینڈ کا کہنا ہے کہ ’شام کے مشرقی شہر دیر الزور تک امداد پہنچانے کے لیے ایک مضبوط منصوبہ موجود ہے۔‘
اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں کے قافلے نے بدھ کو امداد کے شدید منتظر پانچ محصور قصبوں میں موجود 80 ہزار محصور افراد تک امداد پہنچائی۔

اٹلی میں ولادی میر پوتین کو دنیا کا سب سے بااثر سیاستدان قرار دیا گیا

اطالوی ماہرین نے صدر روس ولادی میر پوتین کو دنیا کا سب سے بااثر سیاستدان قرار دیا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی سیاست سے متعلق تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے کرائی گئی رائے شماری سے سامنے آئی۔ ...

روس میں مشقوں کے دوران دو دو چھاتہ بردار ایک چھاتے سے زمین پر اترے

روس کی چھاتہ بردار فوج کی ایک مشق کے دوران ایک ہی چھاتے کے ذریعے دو دو چھاتہ بردار زمین پر اترے۔ ...

چین میں جوہری فضلہ جلایا جائے گا

چین میں جوہری بجلی گھروں میں استعمال کیے جانے والے ایندھن سے بچ رہنے والا فضلہ جلائے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ...

پو پ فرانسس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں الفاظی جنگ

نیویارک: پوپ فرانسس نے صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا ہے کہ جو شخص دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پوپ بہت

فیس بک کا ایپل کی حمایت کا اعلان

سوشل نیٹ ورک آپریٹر فیس بک نے آئی فون بنانے والی کمپنی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


فیس بک نے جمعرات کو ایپل کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کی مخالفت کی حمایت کی ہے جس میں ایپل کو سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون کے مواد تک رسائی کے لیے آیف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
فیس بک کے ایک اہلکار نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم کمپنیوں کے سکیورٹی کے نظام کو کمزور کرنے والے مطالبات کے خلاف بھرپور لڑائی جاری رکھیں گے۔ ایسے مطالبات ڈراؤنی مثال اور کمپنیوں کی اپنی مصنوعات محفوظ بنانے کی کوششوں کی راہ میں خلل ہیں۔‘

’زکا وائرس کے مد نظر مانع حمل کے طریقے جائز ہیں‘

رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اشارہ کیا ہے کہ جن خواتین کے زکا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہو ان کے لیے مذہب طریقہ مانع حمل پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔


انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسقاط حمل تو ایک جرم ہے لیکن حمل سے پرہیز کرنا ’گناہ مطلق نہیں‘ تھا۔
انھوں نے یہ بات زکا وائرس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گيا تھا کہ لاطینی امریکہ میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کا بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔