مچھر دنیا کا ایک ایسا سب سے خطرناک کیڑا ہے جس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔
اب اس وقت اسی مچھر کی وجہ سے ہی زکا وائرس پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے جنوبی امریکی ممالک میں پیدا ہونے والے ہزاروں بچے ذہنی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔
تو سوال یہ ہے کہ کیا اس کیڑے کو دنیا سے نیست و نابود کر دیا جانا چاہیے؟
اب تک کی معلومات کے مطابق مچھروں کی 3،
500 قسمیں پائی جاتی ہیں جس میں سے بیشتر انسانی زندگی کو پریشان نہیں کرتے اور پودوں پر رہتے ہوئے پھلوں کے رس پر ہی گزر بسر کر لیتے ہیں۔